تازہ ترین

ہفتہ، 20 جون، 2020

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے

اسلام آباد۔ ۲۰/جون: موصولہ اطلاع کے مطابق پاکستان کے مشہور عالم دین اور جامعہ بنوریہ کراچی ٹاون کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت خراب ہونے پر ان کا اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ واضح رہے کہ مفتی نعیم دل کےعارضے میں مبتلا تھے۔انہوں نے حال ہی میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ کی فروخت کو غیر قانونی غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad