تازہ ترین

اتوار، 21 جون، 2020

نیپال نے چین کے ساتھ ورچول میٹنگ کی

کھٹمنڈو، (یو این اے نیوز 21جون 2020) نیپال نے ہفتہ کے روز چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ ایک ورچول میٹنگ کی جس کی خود نیپال میں ہی تنقید کی جارہی ہے۔ نیپال کے حکمران اور حزب اختلاف کے دونوں رہنما اس اجلاس کے وقت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ یہ میٹنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ہندوستان اور چین کے تعلقات میں کافی تناؤ ہے اور لداخ کی وادی گلوان میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین تصادم میں 20 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔


نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) وزارت خارجہ کے نائب سربراہ سریندر کارکی نے کھٹمنڈو پوسٹ کو بتایا،”ہندوستان اور چین کے مابین تناؤ جاری ہے، لیکن ہم اس تنازعہ میں ملوث ملک سے میٹنگ کر رہے ہیں۔ ہم نے ناوابستگی اور پرامن سفارتکاری کی پیروی کی ہے، لیکن ایسی سرگرمیاں ہماری ساکھ کو نقصان پہنچائیں گی۔


کھٹمنڈو پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی سمیت پارٹی کے بہت سارے اعلی رہنماؤں نے اس میٹنگ سے گریز کیا ہے۔نیپال کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کچھ عرصے سے بہتر نہیں ہورہے ہیں۔ حال ہی میں نیپال نے اپنے سیاسی نقشے میں لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کو پیش کیا ہے، جس کیہندوستان کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔
یو این آئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad