تازہ ترین

پیر، 22 جون، 2020

ٹھنڈے پانی کے پیاؤ کی مشین کو خرد برد کر مندر کا گیٹ لگادیا گیا

دیوبند:22 جون(دانیال خان)ریلوے روڑ پر واقع ریلوے پولیس چوکی کی دیوار سے متصل نگر پالیکا کے ذریعہ راہ گیروں کے لئے بنائے گئے ٹھنڈے پانی کے پیاؤ کی مشین کو خرد برد کر مندر کا گیٹ لگادیا گیا ہے۔دیر شام نگر پالیکا پریشد دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری کے نمائندے جمال الدین انصاری اور نگر پالیکا ممبران نے ایس ڈی ایم دیوبند دوندر کمار پانڈے کو ایک میمورنڈم دیکر پیاؤ کی جگہ مندر کا دروازہ لگائے جانے پر اعتراض کیا ہے

،دئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ شہر کا ریلوے روڑ سب سے زیادہ آمد و رفت والا راستہ ہے،اس روڑ پر سرکاری اسپتال،انڈسٹریل ایریا،متعدد اسکول کالج،آئی ٹی آئی،پولیس چوکی،جی آر پی چوکی،سائکل اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن موجود ہے جس پر روزانہ ہزاروں لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے اسی لئے نگر پالیکا کی جانب سے اس روڑ پر ٹھنڈے پانی کا پیاؤ لگایا گیا تھا جبکہ ہال ہی میں پولیس چوکی میں بنائے گئے مندر کا راستہ پولیس چوکی میں ہے،میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ پیاؤ کو لگے ہوئے تقریبا پانچ سال ہو چکے ہیں اور ان پانچ سالوں کے دوران وہاں کوئی مندر موجود نہیں تھا

 پولیس چوکی میں قریب آٹھ سال سے ایک چھوٹے سے چبوترے پر ایک مورتی رکھی ہوئی تھی اب اس چبوترے میں کچھ اور جگہ کو شامل کرکے ایک مندر تعمیر کر دیا گیا ہے جس کا راستہ باہر سے کھولنے کے لئے پیاؤ کو توڑ دیا گیا ہے جبکہ پولیس چوکی میں بنائے گئے مندر کے باہر پہلے سے ہی مسجد بنی ہوئی ہے،مندر کا راستہ سڑک پر کھولے جانے کے سبب مسجد اور مندر کے راستے آمنے سامنے ہو جائیں گے جومناسب نہیں ہے موجودہ صورتحال میں شر پسند عناصر ماحول کر سکتے ہیں،نگر پالیکا ممبران نے ایس ڈی ایم سے پیاؤ کو توڑے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے توڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر مندر کا دروازہ ہٹوا کر دوبارہ پیاؤ لگوائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad