تازہ ترین

اتوار، 21 جون، 2020

لائبریرین کی تقرری جلد کیا جائے،پرویز عالم

سیتامڑھی اشتیاق عالم(یو این اے نیوز 21جون2020) آج آل بہار ٹرینڈ لائبریرین ایسوسی ایشن کے سکریٹری  پرویز عالم اور نائب صدر اوم پرکاش گپتانےمشترک طور پر بہار کے ثانوی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں لائبریرین کی تقرری کے لئے ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں 25-پریہار اسمبلی ایم ایل اے شوہر رام نریش یادو سے ان کی سیتامڑھی رہائش گاہ پر ملاقات کی گئی۔  

 سکریٹری پرویز عالم نے کہا کہ ایک طرف بہار حکومت عام اساتذہ، کمپیوٹر اساتذہ اور جسمانی اساتذہ کی بحالی کررہی ہے اور دوسری طرف لاکھوں لائبریرین امیدوار 12 سالوں سے بحالی کے منتظر ہیں۔

 ایم ایل اے شوہر رام نریش یادو نے یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی کے مان سون سیشن میں لائبریرین کی تقرری پر بہار حکومت سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ایم ایل اے گایتری دیوی نے اپنے خط کے ذریعہ وزیر تعلیم اور بہار کے وزیر اعلی کو لکھا ہے کہ بہار کے تمام ثانوی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل لائبریری اساتذہ کی تقرری ہر حال میں کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad