تازہ ترین

بدھ، 17 جون، 2020

پیٹرول،ڈیزل کی اضافی قیمتیں واپس لی جائیں:سعد صدیقی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز17جون2020)ۤپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئے جا رہے اضافہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر و اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے چیئر مین سعد صدیقی نے تیل کی بڑھائی گئی قیمتوں کے فیصلے کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے بڑھتے اثر اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ چکی ہے،بیشتر افراد روزگار سے محروم ہو چکے ہیں تمام چوٹی اور بڑی کاروباری صنعتیں اس وقت بند ہونے کے راستے پر ہیں اور عام آدمی شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔

ایسے وقت میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام مخالف ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں لیکن حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب کو اور غریب بنانے پر لگی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام اب بی جے پی حکومت سے عاجز آ چکے ہیں آنے والا وقت اب کانگریس پارٹی کا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad