تازہ ترین

جمعہ، 19 جون، 2020

بھوپال،(یو این اے نیوز 19جون 2020) مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے لئے ہوئے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے امیداور جیوتی رادتیہ سندھیا اور سمیرسنگھ سولنکی اور کانگریس کے امیدوار دگ وجے سنگھ آج منتخب قرار دیئے گئے۔


دیر شام ووٹوں کی گنتی کے بعد مسٹر سندھیا اور مسٹر سولنکی اور سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ کو منتخب قرار دیا گیا ۔ وہیں کانگریس کے ایک دیگر امیدوار پھول سنگھ بریا راجیہ سبھا نہیں پہنچ سکے۔ مسٹر دگ وجے سنگھ مسلسل دوسری مرتبہ راجیہ سبھا جارہے ہیں جبکہ سندھیا اور مسٹر سولنکی پہلی مرتبہ ایوان بالا راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔


مجموعی طور پر 206 ووٹروں (ارکان اسمبلی) نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جن میں بی جے پی کے 107 ,92 کانگریس کے ، بی ایس پی کے دو، ایس پی اور چار آزاد ارکان اسمبلی شامل ہیں۔یو این آئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad