تازہ ترین

بدھ، 17 جون، 2020

سرکاری اسکیم کے تحت غریب اور ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکٹ تقسیم کئے گئے

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز17جون2020)ۤغریب اور ضرورت مند کنبوں کو راشن مہیا کرانے کے لئے حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی مودی کٹ اسکیم کا فائدہ ضرورت مندوں کو پہنچ رہا ہے،منگل کو بھی تحصیلدار کی سربراہی اور بی جے پی لیڈران کی موجودگی میں کٹ تقسیم کی گئی۔تحصیلدار کملیش کمار نے ٹیچر کالونی میںغریب کنبوں کو حکومت سے موصولہ مودی راشن کٹ تقسیم کی۔

تحصیلدار نے لوگوں سے حکومت کے ذریعہ عوامی مفاد میںشروع کی گئی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔انہوں نے بتایا کہ اب مختلف ریاستوں سے آنے والے مہاجر مذدوروں کو ایک ہزار روپے ان کے کھاتوں میں پہنچانے اور 32کلو کی راشن کٹ دینے کا کام بھی شروع ہو چکا ہے جب تک کورونا وائرس پوری طرح ختم نہیں ہو جاتا تب تک اسی طرح کی سرکاری مدد کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad