تازہ ترین

بدھ، 17 جون، 2020

سماج وادی پارٹی نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے چین کا پتلہ نذرآتش کیا۔

سماج وادی پارٹی اس وقت ملک کی فوج کے ساتھ ہے۔شمشیرملک
مظفرنگر/شاہدحسینی(یواین اے نیوز17جون2020)مظفرنگر میں سماجوادی پارٹی یوجن سبھا کے سابق ضلع صدر کی سربراہی میں ایس پی کے درجنوں کارکنوں نے ٹاؤن ہال روڈ پر چین کے پرچم جلا کر سرحد پر شہید فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس دوران سابق ایس پی ضلع صدر شمشیر ملک نے کہا کہ ہند چین سرحد پر مستقل کشیدگی ہے جس میں ہمارے ملک کے 20 بہادر فوجی شہید ہوچکے ہیں ، سماج وادی پارٹی چین کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نےکہا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد چین کو جواب دیا جائے  ساتھ ہی سماج وادی پارٹی نے ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے فوری استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے

۔سماج وادی پارٹی اس وقت ملک کی فوج کے ساتھ ہےانہوں نے یہ بھی کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے پارلیمنٹ میں متعدد بار انتباہ کیا ہے۔ کہ چین ہمارے ملک کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ لہذا ، نیتا جی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ، ہندوستانی حکومت کو چین کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے۔ اس موقع پرچین کے پرچم نذرآتش کرنےمیں،راشد ملک آس محمد قصار ، سرتاج ملک ، دیپک کمار ، سمت ، محمد سلیمان وسیم رانا ، وغیرہ بنیادی طور پر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad