تازہ ترین

منگل، 23 جون، 2020

بارات لے جانے کی چل رہی تھی تیاری، کنویں سے ملی دلہے کی لاش،جانیں کس بات سے تھا ناراض

بہار شیوہر،(یو این اے نیوز 23جون 2020) کورونا وائرس   انسانی زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز  ہوا ہے دھوم دھام سے شادی کرنے کے ارمانوں کو لیکر بہت سے نوجوانوں کے خوابوں کو دھکا لگا ہے، ایسی حالتوں میں، ہمیں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے. لیکن بہار کے شیو ہر ضلع میں، بغیر بینڈ باجے   اور سادگی سے شادی سے ہونے سے نوجوان اس قدر مایوس ہوگیا  کی اسنے اپنی جان ہی دے ڈالی

شادی کے دن ماتم  یہ واقعہ ضلع کے پپراہی  تھانہ حلقہ کے  وارڈ 9 میں پیش آیا. رام لال داس کے 22 سالہ بیٹینارائن کی پیر 22جون کو شادی تھی. شادی سے  چار دن قبل  گھر سے غائب تھا.آج  صبح اسکے  گھر کے کنوئیں سے اسکی لاش  برآمد ہوئی. اس کے بعد، پورے خاندان اور علاقے کہرام مچ گیا۔شادی کی تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئی شادی کی شہنائی سے گونج رہے گھر میں سناٹا پسر گیا.  حادثے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس موقع پر پہنچی اور  نوجوان  کا جسم کنوئیں سے نکالا گیا،

 خاندان نے اس پورے معاملے کو قتل سے جوڑنے سے انکار کیا اسکے بغیر پوسٹ مارٹم کے نوجوان کی آخری رسم پوری کردی گئی۔واضح رہے نوجوان نے شادی سے پہلے ہی گھر والوں سے اپنی خواہش ظاہر کی تھی وہ اپنی شادی میں دھوم دھام سے کرنا چاہتا ہے،شادی میں بینڈ باجے بھی بجنے چاہیے،کورونا وائرس کے چلتے معاشی تنگی کو جھیل رہا خاندان یہ سب کچھ کرنا نہیں چاہتا تھا مالی حالات ساتھ نہیں دے رہے تھے،اسی کے ساتھ گھر والے سوشل ڈسٹینسنگ سے کا خیال رکھنا چاہتے تھے،

اسی سب باتوں سے لیکر نوجوان کا اہل خانہ سے ناراضگی چل رہی تھی،وہ چار دن قبل گھر والوں کو بغیر اطلاع کے گھر سے چلاگیا تھا 22جون کو شادی کے اسکی لاش گھر کے پاس کنوئیں سے برآمد ہوئی،اطلاع کے مطابق لڑکے کی شادی سیتھا مڑی ضلع کے بلسنڈ تھانہ حلقہ کے مدھ کول گاؤں کی رہائشی لڑکی سے ہونی تھی   ،لیکن شادی سے پہلے ہی لڑکے نے خودکشی کرلی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad