تازہ ترین

ہفتہ، 20 جون، 2020

متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ ہند بنت فیصل القاسمی نے بھارت میں اسلام مخالف رجحان کی سخت مذمت کی ہے اور بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ذرائع ابلاغ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں شہزادی نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری کے نفرت آمیز ٹویٹ کا حوالہ دیا۔

 انہوں نے کہا بعض بھارتی شہری جو ہندو نسل پرستی کے نظریے ہندوتوا کا پرچار کرتے ہیں، وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر نفرت آمیز تحریر لکھنے میں ملوث ہیں۔

 اس معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ہند القاسمی نے گزشتہ سال اگست میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جبراً لاک ڈائون کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔اسلام ٹائمز

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad