تازہ ترین

منگل، 30 جون، 2020

ٹک ٹاک کا متنازع ویڈیو اچانک دیر شام سوشل میڈیا پر وائرل

دیوبند:30 جون(دانیال خان)ٹک ٹاک کا ایک ویڈیو دیر شام اچانک سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا،ویڈیو میں نوجوان تھانہ دیوبند کی سرکاری گاڑی سے اتر رہا ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں گانا بج رہا ہے
فوٹو۔ وائرل ویڈیو میں موجود نوجوان 

،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دیوبند پولیس نے واضح کیا ہے کہ مزکورہ نوجوان ررکی کا کیمرہ مین ہے جس کو شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں چل رہے احتجاجی مظاہرے کو کور کرنے کے لئے سرکاری خرچ پر بلایا گیا تھا ممکن ہے کہ اسی دوران اس نے کبھی ویڈیو بنایا ہوگا جو اب وائرل ہو رہا ہے۔17سیکنڈ کے وائرل ویڈیو میں نوجوان تھانہ دیوبند کی گاڑی سے بڑی شان کے ساتھ اترتا ہوا نظر آ رہا ہے اور بیک گراؤنڈ میں دیشی گانا بج رہا ہے۔

کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ مزکورہ نوجوان رڑکی کا کیمرہ مین ہے،جنوری میں جب شہریت ترمیمی ایکٹ،این پی آر اور مجوزہ این آر سی کے خلاف دیوبند کے عیدگاہ میدان میں احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا تو کسی نا خوشگوار واقعہ کے اندیشہ میں اعلی افسران کی ہدایت پر مزکورہ کیمرہ مین کو ڈرون کے ساتھ یہاں بلایا گیا تھا قریب 15دن تک نوجوان کیمرے کے ساتھ دیوبند میں ہی رہا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad