تازہ ترین

ہفتہ، 20 جون، 2020

کیا واقعی 21جون 2020 کو دنیا ختم ہوجائے گی؟

 اگرچہ ماضی میں بھی وقتاً فوقتاً سازشی نظریے رکھنے والے نام نہاد ماہرین فلکیات اور مذہبی رہنما دنیا کے خاتمے کی پیش گوئیاں کرتے رہے ہیں۔

تاہم اس وقت یورپ اور امریکی ممالک میں ٹوئٹر پر ایک سازشی نظریہ تیزی سے پھیل رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 جون 2020 کو دنیا ختم ہو جائے گی۔ جی ہاں، امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی میڈیا میں ٹوئٹر پر جاری ہونے والی افواہوں سے متعلق شائع رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ قدیم مایا تہذیب کے کیلنڈر کے مطابق آئندہ ہفتے قیامت آنے والی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دراصل مایا تہذیب کے رہ جانے والے ایک کیلینڈر میں 8 سال قبل جو دعویٰ کیا گیا تھا کہ 21 دسمبر 2012 کو قیامت آنے والی ہے، اس کا مطلب سال 2012 نہیں بلکہ 2020 تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی میڈیا میں شائع رپورٹس میں نام نہاد سائنسدان نے جارجین، مایا اور جولین کیلنڈر کا موازنہ کرکے قدیم مایا تہذیب کے 8 سال قبل ختم ہونے والے کینلڈر کی درست تاریخ نکالی جو 21 جون 2020 بنتی ہے۔

نام نہاد سائنسدان نے اپنی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا کہ قدیم مایا تہذیب کے کیلنڈر کا 2012 کا دعویٰ درست تھا تاہم اس کیلنڈر کا جارجین اور جولین کیلنڈر سے موازنہ کیا جائے تو وہ سال 2012 نہیں بلکہ 2020 بنتا ہے۔ مایا کیلنڈر کا دنیا میں رائج جارجین کیلنڈر سے موازنہ کیا جائے تو اس وقت ہم مایا کیلنڈر کے مطابق 2012 میں ہیں جب کہ جارجین کیلنڈر کے مطابق 2020 ہیں۔سائنسدان نے اپنی ٹوئٹس میں ریاضی کے حساب لگا کر دعویٰ کیا کہ پرانے مایا کیلنڈر میں جو پیش گوئی کی گئی تھی وہ دراصل دنیا میں رائج کیلینڈر کی 21 جون 2020 کی تاریخ کی ہے اور اسی دن دنیا ختم ہو جائے گی۔ اگر نام نہاد سائنسدان کی بات مانی جائے تو آئندہ ہفتے دنیا ختم ہو جائے گی۔

یہ سازشی نظریہ ایک ایسے وقت میں دنیا میں پھیلا ہے جب کہ دنیا بھر میں کورونا کی وبا، زلزلے، سیلاب، ٹڈی دل کے حملے، نسلی تعصب کے خاتمے کے خلاف پرتشدد مظاہرے اور اسی طرح کے دیگر واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

اسی طرح کا ایک سازشی نظریہ 2012 میں بھی سامنے آیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قدیم مایا تہذیب کا بچ جانے والا کیلنڈر 21 دسمبر 2012 کو ختم ہوجائے گا اور کیلنڈر کے خاتمے کو دنیا کے خاتمے سے تشبیح دی گئی تھی۔
تاہم مایا تہذیب کا مطالعہ کرنے والے ماہرین نے اس وقت کہا تھا کہ کیلنڈر کے خاتمے کا مطلب دنیا کا خاتمہ نہیں بلکہ پرانے دور کا خاتمہ ہے۔

اس سازشی نظریے کے 8 سال بعد اب ایک بار پھر ایسا ہی نظریہ یورپ اور امریکی ممالک کی سوشل میڈیا پر پھیل رہا ہے۔ قدیم مایا تہذیب حالیہ شمالی و وسطی امریکی ممالک پر مبنی تھی اور جہاں اس وقت میکسیکو، ہنڈراس، بیلیز اور گوئٹے مالا جیسے ممالک ہیں، وہاں پر قدیم مایا تہذیب شروع ہوئی اور وہیں پر ختم ہو گئی۔اس تہذیب کو بھی دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کیا جاتا ہے، اس تہذیب کو میسو امریکی تہذیب بھی کہا جاتا تھا اور اسی تہذیب کے پیروکاروں نے معمولات زندگی چلانے کے لیے مایا کیلنڈر تشکیل دیا
بشکریہ اردو گرما

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad