تازہ ترین

منگل، 28 جولائی، 2020

عید الاضحی کے پیش نظر سی او دیوبند نے مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات کی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز28جولائی2020)ًّمسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عید الاضحی کے پیش نظر سی او دیوبند رجنیش کمار اپادھیائے نے جمعیتہ علماۂند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر وبائی مرض کورونا مدت کے درمیان آرہے عید الاضحی کے تہوار اور حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی گائیڈ لائن پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن پر عمل کیا جائے اور جن مقامات پر عید گاہ میں نماز کی اجازت کووڈ 19کے بحران کے سبب حکومت کی جانب سے نہیں دی گئی ہے ان مقامات پر عید الاضحی کی نماز گھروں میں یا جن مساجد میں اجازت ہے ان میں متعینہ تعداد کے ساتھ ادا کی جائے ساتھ ہی قربانی کا نظم ایسے مقامات پر کیا جائے

 جہاں سے کسی دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے،عام راستے پر جانور ذبح کرکے راہگیروں کو کسی بھی قسم کی زحمت میں مبتلا نہ نہ کیا جائے اور قربانی کرتے وقت دیگر برادران وطن کے احساسات و جزبات کا بھی خیال رکھا جائے۔ذبیحہ کے آلائش و باقیات کو ایسے نہ ڈالا جائے جس سے غلاظت پھیلے اور قربانی جیسا عظیم شعار بدنام ہو،تقسیم کرتے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے وقت قربانی کا گوشت کھول کر نہ لے جائیں۔ممنوعہ جانور کی قربانی سے بچا جائے اور اگر کسی جگہ پر شرپسند عناصر مذہبی واجبات کو ادا کرنے سے روکیں تو پولیس انتظامیہ کی مدد لی جائے۔اس موقع پر خانقاہ پولیس چوکی انچارج اصغر علی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad