تازہ ترین

منگل، 7 جولائی، 2020

اللہ کی پیدا کردہ ہر ایک مخلوق سے کچھ نہ کچھ سیکھ نے کو ملتا ہے: پولس کپتان اجے کمار پانڈے

حافظ محمد ذاکرمین پوری. گرو پورنما کے موقعہ پولس سپرنٹنڈنٹ  مین پوری اجے کمار پانڈے نے کہا کہ استاد کے بغیر بہتر زندگی کا تصور بے معنیٰ،ماں پاب کے بعد انسان کی تربیت میں سب سے اہم رول  ہوتا ہے،استاد ہی وہ شخصیت ہے جو انسان کو انسانیت کے سانچے میں ڈھال تا ہے،انسانیت کے ساتھ زندگی گزار نے کے ضابطہ و اصول یہی استاد محترم سکھا تے ہیں،  اجے کمار پانڈے نے مزید کہا کہ زندگی میں جس سے جو سیکھ (سبق)ملتی ہے،وہی استاد ہو تا ہے۔

کویل کی مترنم آواز سے بھی ہم کچھ سیکھتے ہیں۔شیر کی طاقت وقوت اور بہادری سے بھی انسان کو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،گویا کہ کسی نہ کسی طرح سے ہم کو ہر ایک جاندار چیز سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں،  پولس سپرنٹنڈنٹ مین پوری اجے کمار پانڈے نے کہا کہ میرے آئی،اے،ایس کے انتڑویو میں  چیر مین نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کسے اپنا گرو (استاد) مانتے ہیں۔تو میں نے جواب دیا کہ میں کسی خاص شخصیت کو اپنا گرو نہیں مانتا،

مجھے علم،استادوں سے حاصل ہوا،اپنی عمر کے لحاظ سے تجربہ حاصل ہوا،حیواناتوں سے بھی بہت کچھ حاصل ہوا،اللہ کی پیدا کردہ ہر ایک مخلوق سے کچھ نہ کچھ حاصل ہوا ہے۔اس بات پر سبھی لوگ خوش ہوئے اور مجھے شاباشی دی،حوصلہ افزائی کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad