تازہ ترین

جمعہ، 31 جولائی، 2020

انجمن اردو ہائ اسکول نے ایس ایس سی میں 18 .99 فیصد حاصل کرکے قوم کے مستقبل کو سوارا

جالنہ:شیخ احمد جالنوی(یواین اے نیوز31جولائی2020)شیگاؤں بلڈانہ ضلع کا مشہور و معروف عصری تعلیم کا منفرد ادارہ جہاں طلبہ کے بہترین مستقبل کے لیے ہر لمحہ کوشش کی جاتی رہی جس ادارہ سے پڑھ کر ہزارو نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ اپنی زندگی میں کامیابی کے مناظر طے کر رہے ہیں جس ادارہ کا مقصد صرف اور صرف قوم ملت کو دونوں جہانوں کی کامیابی وکامرانی سے ہمکنار کرنا ہے اسی فعال ادارہ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کرتے ہوئےمارچ 2020 میں منعقد ایس ایس سی امتحان میں 99.18 فیصد نتائج لاکر اپنی محنت کا لوہا منوالیا ہے اس سال 122 طلبہ نے ایس ایس سی کے امتحان میں شرکت کیے تھے  جس میں سے الحمداللہ  121 طلبہ نے کامیابی حاصل کیے ہیں جس میں ڈسٹکشن گریڈ میں 37/ فرسٹ گریڈ میں 55 / سیکنڈ گریڈ میں 29 /طلبہ نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا اسکول میں بالترتیب بشرا فردوس عبدالمجید نے 90  فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے اسکول میں اول مقام حاصل کیا ہے

 دوسرا مقام فرحہ ناز شیخ روح اللہ نے 60.89 فیصد  تیسرا مقام مہک محمد مجیب الرحمن  نے 89 فیصد حاصل کرکے اسکول کی شان برقرار رکھا ہے اس پر مسرت موقع پر حافظ محمد تسلیم صاحب تحصیل صدر جمعیت علماء شیگاؤں اور حافظ عابد خان شہر صدر جمعیت علماء شیگاؤں  نے ادارہ ھزا کے قابل احترام صدر جناب عبدالمجید علی محمد سیٹھ صاحب سرگرم نائب صدر عتیق میمن سیٹھ  صاحب فعال سکریٹری محمد رفیق محمد صدیق  سیٹھ صاحب  اسکول ھزا کے متحرک پرنسپل جناب عمران خان مجید خان مخلص سپروائیزر جناب سلیم الدین حولدار صاحب  اور تمام ہی اساتذہ اور کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے دونوں جہانوں میں فلاح وکامرانی کے لیے دعاء کی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad