تازہ ترین

جمعہ، 31 جولائی، 2020

بہتر نظم و نسق کے لیے بیلا تھانہ انچارج اشوک کمار گلدستہ دیکر اعزازسے سرفراز

سیتامڑھی:شاداب عالم(یواین اے نیوز31جولائی2020)بیلا پریہار کے عوام کی جانب سے بیلا تھانہ انچارج اشوک کمار کو انسپکٹر فارق حسن کی موجودگی میں گلدستہ پیش کر انہیں اعزاز سے نوازا گیا ، یوتھ مومنٹ فاؤنڈیشن کے صدر جناب کامران عارف اور آل انڈیا علماء بورڈ کے ضلع صدر علاءالدین رضوی نے کہا کہ اشوک کمار  بہتر نظم و نسق، ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار گر دانے جاتےہیں

 ان کے آنے کے بعد عدل و انصاف، مذہبی رواداری کو فروغ اور جرائم سے پاک سماج کی مثبت سوچ کو تقویت ملی ہے، اس موقع پر مشہور سماجی کارکن، حیدر علی، سابق ضلع پارشد عالم گیر، شیو چندر منڈل، ہریش چندر مہتو، محمد جمن، ونے چھا، فیروز رضا، محمد عامر،محمد اشتیاق، سمیت درجنوں افراد شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad