تازہ ترین

منگل، 14 جولائی، 2020

بنگال میں پھندے پر لٹکی ملی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی کی لاش ،بی جے پی کے خیمے میں مچا ہڑکم

بنگال ۔(یو این اے نیوز 14جولائی 2020)مغربی بنگال میں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ممبر اسمبلی کو پیر کے روز شمالی دیناج پور ضلع میں انکے گاؤں میں پھانسی پر لٹکا پایا گیا  خبروں کے مطابق، یہ واقعہ ہیمتہ آباد علاقے کے بندال میں ہوئی ۔ ایم ایل اے دیوندر ناتھ رے نے 2019 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی. انہیں ایک مقامی بازار کے قریب اپنے گھر سے کچھ  میڑ دوری پر پھانسی کے پھندے پر لٹکے پائے گئے۔اس سے پہلے، وہ 2016 میں مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے ٹکٹ پر منتخب کیا گیا تھا.

 تاہم، رے کے خاندان کے ممبران نے الزام لگایا کی مبینہ طور پر  سیاست کی وجہ سے، انہیں قتل کیا گیا ہے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے. ریاست کے بی جے پی کے رہنماؤں نے کہا کہ لوگوں کا صاف طورپر کہنہ ہیکہ  انھیں پہلے  قتل کیا گیا ، اور پھر انھیں  گاؤں میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا ، مغربی بنگال بی جے پی نے ٹویٹ کیا، "انکا جریہ تھا کہ وہ 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، سینئر بی جے پی کے رہنما سنتن باسو نے کہا، "اگر ایک منتخب کردہ ایم ایل اے بنگال میں محفوظ نہیں ہے تو، یہاں عام لوگوں کی حفاظت کیا ہوگی؟ ہم اس کیس کو سینٹرل بیورو تحقیقات (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کی اپیل کرتے ہیں. 

ریاست میں  قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے .وہیں  شمالی ڈیناج پور ضلع کے ترمول  کانگریس کے لیڈر امل آچاریہ نے کہا کہ، اس کے لئے جو بھی ذمہ دار ہے اسے فوری طور سزا ملنی چاہیے . اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے، بی جے پی کے نیشنل جنرل سیکرٹری کیلاش وجیے ورگی نے کہا، "رے کا قتل کیا گیا ہے. وجیۓ ورگی  نے قتل کے پیچھے رے کے سیاسی تعلقات پر بھی سوال اٹھائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad