تازہ ترین

جمعرات، 9 جولائی، 2020

دیوبند میں ایکٹیو کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 36ہو گئی

دیو بند ۔دانیال خان،(یو این اے نیوز 9جولائی 2020)جمعرات کے روز آئی کورونا رپورٹ میں دیوبند علاقہ کے نو لوگوں میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں جن میں بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کا قریبی بھی شامل ہے،جبکہ نو لوگوں میں ایک لڑکی سمیت پانچ خواتین کے کورونا مثبت ملنے سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول ہے۔بتایا جاتا ہے

 کہ جن لوگوں کی رپورٹ آئی ہے ان میں سے سبھی کے کنبہ کے لوگ کچھ روز قبل کورونا مثبت تھے ان کے رابطے میں آنے سے ہی مزکورہ لوگ بھی انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں،واضح ہو کہ کورونا مرض سے متاثر ایک دکاندار کی چار روز قبل کورونا مثبت رپورٹ آئی تھی جس کے بعد اس کے والد اور بہن کی رپورٹ بھی آج کورونا مثبت آئی ہے،اسی طرح منڈی میں کام کرنے والے آڈھتی کے کنبہ کے تین لوگوں میں اس کی اہلیہ،بیٹی اور والد کی رپورٹ بھی کورونا مثبت آئی ہے جبکہ ایک خاتون کا علاج کرکے کورونا مثبت ہوئے ڈاکٹر کی اہلیہ بھی آج آنے والی کورونا رپورٹ میں مثبت آئی ہے

،اسی طرح بیرون ملک میں ملازمت کرنے والے گاؤں دگچاڑی کے شخص کی اہلیہ اور گاؤں بابو پور کی ایک خاتون کے علاوہ جنوبی افریقہ سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے نوجوان کا ایک ساتھی بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔دیوبند علاقہ میں اپریل ماہ سے اب تک 161لوگ کورونا مثبت ہو چکے ہیں جبکہ جمعرات کے روز ایکٹیو کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 36ہو گئی ہے۔سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ آج آنے والی کورونا رپورٹ میں سبھی لوگ کورونا مثبت مریضوں کے قریبی ہے،جنکی رپورٹ آنے کے بعد انہیں کووڈ اسپتال بھیجا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad