تازہ ترین

بدھ، 1 جولائی، 2020

لال والا گاؤں میں ایک ہی کنبہ کے۶ لوگوں میں کورونا کی تشخیص

دیوبند ،دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 30جون 2020)شہر میں کورونا وائرس کا اثر ایک بار پھر تیزی کے ساتھ بڑھنے لگا ہے،دیوبند کے قریبی گاؤں لال والا کے ایک ہی کنبہ کے چھ لوگوں کی کورونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت میں افرا تفری کا ماحول بنا ہوا ہے۔سبھی کورونامتاثرہ مریضوں کو کووڈ ون اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے

۔سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ تین روز قبل ہریدوار سے گاؤں واپس آنے والے گاؤں لال والا میں ایک نوجوان کی رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی،جس کے بعد اس کے کنبہ کی دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ لوگوں کے سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے،

منگل کے روز مزکورہ سبھی لوگوں کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے،انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو پلکھنی میں واقع میڈیکل کالج میں داخل کرا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ مریضوں کے مکانوں کو سینی ٹائز کر سیل کرانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad