تازہ ترین

بدھ، 29 جولائی، 2020

اعظم گڑھ کے مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر امتیاز احمد کا آج صبح انتقال ہوگیا۔

اعظم گڑھ (یواین اے نیوز29جولائی2020)اعظم گڑھ  کے مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر امتیاز احمد کا آج صبح چار بجے انتقال ہوگیا،آپ کو بتادیں کہ ڈاکٹر صاحب پہلے کورونا وائرس سے متاثر تھے کورونا مرض سے ٹھیک ہونے کے بعد بتایا جارہاہے کہ انکے پھپھڑوں میں انفکشن ہونے کی وجہ سے کام کرنا بند کردیا تھا جس کی وجہ سے انہیں لکھنؤ کے اسپتال میں انکا علاج چل رہاتھا۔اور آج صبح انکا انتقال ہوگیا۔ آپ کو بتادیں کہ ڈاکٹر صاحب کا آبائی گاؤں بلریا گنج کے پاس گلواں نامی گاؤں کے رہنے والے تھے۔

اور ان کا اسپتال شہر اعظم گڑھ میں نظیر ہاسپٹل کے نام سے مشہور تھا۔تدفین اعظم گڑھ شہر میں جامعۃ الرشاد کے سامنے قبرستان میں ہوگی۔ نماز جنازہ بروز بدھ بعد نماز عشاء 9:30 پر ہوگی۔اللہ تعالی مرحوم ڈاکٹر امتیاز احمد خان صاحب  کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور ان کے لواحقین اور ہم تمام لوگوں کو صبر کرنے کی ہمت توفیق عطا کرے۔آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad