تازہ ترین

جمعہ، 24 جولائی، 2020

حافظ معموربنے کانپور کے نئے شہر قاضی۔علماء کرام نے لیا فیصلہ

کانپور(یواین اے نیوز24جولائی2020)شہر قاضی مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کے انتقال کے بعد آج پیلی مسجد توپ خانہ بازار میں شہر کے بیشتر مفتی ، قاری و ائمہ نے شرکت کی جس میں شہر قاضی مولا نا متین الحق اسامہ کے انتقال پر تعزیتی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں شہر قاضی کی ذمہ داری کس کوسونپی جائے اس پر غور و خوض کے بعد یک رائے ہو کر سبھی علماء کرام نے فیصلہ کیا کہ نائب قاضی شہر حا فظ و قاری معمور احمد کو یہ ذمہ داری سونپی جائے جس کی سبھی موجود علماء کرام نے تائید کی۔ آخر میں سبھی نے یہ فیصلہ کیا کہ حافظ معمور احمد اس ذمہ داری کو بخوبی پورا کر سکتے ہیں۔

 میٹنگ میں مفتی فخر الدین نے کہا کہ کیونکہ مولانا منظور صاحب نے اپنی حیات میں مولانا اسامہ کو شہر قاضی بنایا اور حافظ معمور کو نائب شہر قاضی بنایا دونوں نے اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ہم سب یک رائے ہوکر حافظ و قاری معمور احمد کو جو ابھی تک نائب شہر قاضی تھے اب شہر قاضی بنائے جانے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔میٹنگ میں مفتی اقبال،مفتی عبد الرشید ، مفتی فخر الدین، مولانا انعام اللہ، مولا نا انیس خاں ، مولانا اظہار مکرم مولانا عبدالمعید، مولانا منصور فخر عالم، صادق کمال، مفتی عثمان، مولانا اصغر وغیرہ نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad