تازہ ترین

جمعہ، 31 جولائی، 2020

اقرا پبلک اسکول سرائے میر کی طالبہ نے ضلع کا نام روشن کیا

سرائے میر(یواین اے نیوز31جولائی2020)دار الخیر فاؤنڈیشن کوسہ ممبرا ممبئی کے زیر اہتمام "عقیدۂ توحید" کے موضوع پر بچوں کا آل انڈیا  آن لائن کوئز کمپٹیشن ہوا جس میں اعظم کے اقرا پبلک اسکول کی طالبہ شفا آرزو نے پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کرکے نہ صرف اپنے اسکول کا نام روشن کیا بلکہ اپنے گاؤں شیرواں و ضلع اعظم گڑھ کا نام روشن کیا۔۔شفا آرزو اقرا پبلک اسکول نعمت نگر سرائے میر درجہ ہفتم کی اسٹوڈنٹ ہے جس کا آبائی گاؤں بیریڈیہہ ہے خوشی کے اس مبارک موقعے پر ان کے والدین نے دار الخیر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کی پستی کا سب سےبڑا سبب تعلیم و علم دین سے دوری ہے

 اس لئے اس طرح کے فاؤنڈیشن کی اشد ضرورت ہے جو ان نونہالوں کو مختلف طریقوں سے علم دین سے آشنا کرائیں تاکہ یہی بچے بڑے ہو کر قوم کی مضبوط ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں۔۔شفا آرزو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سبھی سبھی ٹیچر کا شکریہ ادا کیا بالخصوص اپنے شفیق و محترم ٹیچر ابوذر اصلاحی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ماں باپ کے بعد استاد سے بڑھ کر اس دنیا میں اتنا شفیق کسی کو نہیں پایا اور ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ اپنے ماں باپ بڑوں اور استاد کے مقام و مرتبہ کو نہیں پہچان لیتا جو کہ آج کل بالکل ہی ختم ہوتا جارہا ہےپروگرام کی میزبانی کررہے ابوذر اصلاحی نے تمام بچوں کو مبارک باد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad