تازہ ترین

اتوار، 5 جولائی، 2020

جون پور میں 31نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،جانیں ضلع میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد

جون پور۔(یو این اے نیوز 5جولائی 2020)اترپردیش کے ضلع جون پور میں ہفتہ کو ضلع رامپور تھانے کے 10 سپاہی ،سی ایم او آفس کے ایک کلرک سمیت 31افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 590ہوگئی ہے

۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے یہاں کہا کہ جانچ رپورٹ میں ضلع کے رامپور تھانے کے 10سپاہی کے ساتھ سی ایم او دفتر کے ایک کلرک سمیت 31لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،اس کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد 590ہوگئی ہے ،جس میں سے 482شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں

،جبکہ 9افراد کی دوران علاج موت واقع ہوئی ہے، مجسٹریٹ نے بتایا کہ اسوقت ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 99ہے جمعہ کو 344 نمونے جانچ کےلئے بھیجے گئے تھے،ضلع میں اب تک کل 13292نمونے جانچ کےلئے بھیجے جاچکے ہیں،جن میں سے 11708افراد کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے جبکہ 1584 نمونوں کی رپورٹ آنا باقی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad