تازہ ترین

پیر، 27 جولائی، 2020

کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ:دیوبند میں روز ریکارڈ توڑ رہا ہے کورونا وائرس

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز27جولائی2020)شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے،اتوار کی رات کو کوتوالی اور رنکھنڈی پولیس چوکی کے سپاہیوں سمیت ریلوے روڑ پر واقع ایک نرسنگ ہوم کے میڈیکل اسٹاف کی کورونا مثبت رپورٹ آنے سے افرا تفری کا ماحول بنا ہوا ہے،جس کے سبب انتظامیہ نے نرسنگ ہوم کے آٹھ ملازمین کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد نرسنگ ہوم کو سیل کرنے کی تیاری شروع کر دی وہیں پولیس چوکی اور کوتوالی کا سینی ٹائزیشن کرایا گیا۔ اتوارکی دیر رات اور پیر کی صبح میں آئی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں جہاں آٹھ میڈیکل اسٹاف ملازم کورونا مثبت پائے گئے وہیں کوتوالی انچارج سمیت ایس ایس آئی میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،پولیس اہلکاروں کے کورونا مثبت پائے جانے سے دیگر سپاہیوں میں بھی دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے

 وہیں ایک کورونا متاثر مریض کی موت بھی اسی نرسنگ ہوم میں گزشتہ جمعرات کو چکی ہے،متوفی کے اہل خانہ میں اسکی اہلیہ سمیت بیٹا اور بیٹی بھی کورونا پاز ´ٹیو آئے ہیں جبکہ متوفی کے پانچ کلوز کانٹیکٹ پہلے ہی کورونا مثبت آ چکے ہیں اتوار کو آنے والی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں رنکھنڈی پولیس چوکی کے تین سپاہی اور کوتوالی دیوبند سے ایک کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔سرکاری اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ 15لوگوں کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے،نرسنگ ہوم کو سیل کرانے کی کارروائی کی جا رہی ہے ساتھ ہی مزکورہ لوگوں کے رابطے میں آنے والے افراد کے سیمپل بھی لئے جا رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad