تازہ ترین

جمعرات، 9 جولائی، 2020

آج وزیراعظم مودی انڈیا گلوبل ویک میں افتتاحی خطبہ دیں گے

نئی دہلی، (یو این اے نیوز9جولائی  2020)  وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو انڈیا گلوبل ویک 2020 میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔ تین دن کی اس ورچوول کانفرنس میں 30 ممالک کے 5000 نمائندے شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس کا موضوع ’بی دی ریوائیول: انڈیا اینڈ اے بیٹر نیو ورلڈ‘ ہے اور اس میں مختلف شعبوں کے 250 اسپیکر 

75 سیشنس میں 5000 عالمی نمائندوں سے خطاب کریں گے۔
کانفرنس کی معزز شخصیات میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، ریلوے، صنعت و تجارت کے وزیرپیوش گوئل، جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، جے سی مرمو، ا

یشا فاؤنڈیشن کے بانی سد گورو، روحانی لیڈر شری شری روی شنکر، برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈامنک راب اور ہندوستان 
میں امریکی سفر کین جسٹس نیز کئی دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
پروگرام میں مدھو نٹراجن کی ’آتم نربھر بھارت‘ پر شاندار پریزینٹیشن ہوگی اور مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر کے 100 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے تین ممتاز شاگرد موسیقی کا ایک پروگرام پیش کریں گے۔
یو این آئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad