تازہ ترین

جمعہ، 3 جولائی، 2020

بی جے پی حکومت کی انتقامی سیاست سے ہم گھبرانے والے نہیں۔ندیم جاوید

جون پور۔حاجی ضیاء الدین۔(یو این اے نیوز 3جولائی 2020) کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کے ریاستی چیرمین شاہنواز عالم کی گزشتہ روز لکھنؤ میں یوگی پولیس کے ذریعہ کی گئی گرفتاری کے خلاف محلہ سکھی پو ر سے کانگریس پا رٹی اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید اپنی رہائش گاہ سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بائک ریلی نکال کر شہر کے مختلف علاقوں کا دوہ کر تے ہو ئے یوگی حکومت کا پتلا نظر آتش کیا بائک ریلی کے دوران کا نگریسی کا رکنان نے یو گی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرہ لگا تے ہو ئے حکوم ت کو متنبہ کیا کہ اگر بدلے کی سیاست کے نظریہ سے کانگریس کارکنان پر فرضی مقدمات کا سلسلہ بند نہیں ہو ا تو ہم ملک گیر سطح پر احتجاج کریں گے ہم کا نگریسی مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہے 

وہیں کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی صدر کی گرفتاری کو لے کر کارکنان مشتعل نظر آئے۔ کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر اور سابق ایم ایل اے جونپور ندیم جاوید نے کہا کہ موجودہ اجے سنگھ بشٹ (یوگی)حکومت آمرانہ رویہ کے تحت کانگریسی کارکنوں اور لیڈران کو جیل بھیج رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے حکومت اقتدار کے نشہ میں بدمست ہو چکی ہے ایک جانب ملک کو کارونا جیسی وبا کا سامنا کر نا پڑرہا ہے وہیں دوسری جانب عام آدمی پٹرول ڈیزل کی بڑھی ہو ئی قیمتوں سے پریشان ہے، لیکن مرکز میں مودی حکومت ڈیزل پٹرول کی قیمتوں کے ذریعہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے بجائے مہنگائی

میں اضافہ کر کے موٹی رقم وصول کر رہی ہے جب کی عالمی منڈی میں تیل کے دام میں گراوٹ پائی جا رہی ہے وزیر اعظم نریندرمودی عوام سے پٹرول کے دام کم کر نے اور ہندوستان کی اقتصادیات اور داخلی اور بیرونی سطح پر ہندستان کو مستحکم کر نے کے وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے لیکن موجودہ وقت میں ۶۵ انچ سینہ والے وزیر اعظم چائنا سے خوف زدہ ہیں تو وہیں چھوٹے چھوٹے ممالک ہمیں آنکھ دکھا رہے ہیں لوگ بے روز گار ہو رہے ہیں نوجوانون کو روز گار دینے کے بجائے وزیر اعظم کو رو نا کے دور میں بھی من کی بات کر نا نہیں بھول رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مودی جی اب ۰۳۱ کروڑ عوام کے من کی بات کر نے کا وقت ہے عوام کا پیٹ صرف چاول اور گیہوں سے نہیں بھرتا ہے اس کے لئے اور بھی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اگر آپ واقعی ملک کی عوام کی ہمدردی اور ترقی کے تئیں ایماندار ہیں تو ہر شہری کے کھاتے میں ۷ ہزار رو پیہ ڈال دیں تاکہ وہ رقم عوام کی ضرورت میں کام آسکے۔انھوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت اپنے وعدوں کو بھول کر ان کی انا میں ڈوب چکی ہے جو کسی بھی جمہوری ملک کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے شاہ نواز عالم کو ایک سازش کے تحت گرفتار کیا گیا ہے 

شاہ نواز کی گرفتاری سی اے اے کے معاملے میں دکھائی جا رہی ہے شاہنواز کے خلاف تھانہ میں جو ایف آئی آر درج ہے اس میں ان کا نام نہیں ہے بی جے پی حکومت جمہوری ملک میں خوف کا ماحول پیدا کر تے ہو ئے ایسے بے گناہوں کو گرفتار کر جیل بھیج رہی ہے جنھوں نے پوری زندگی جمہوریت کی بقاء بھائی چارہ کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لئے صرف کر دی ہے مودی حکومت یو نیورسٹی کے طلبہ کی آواز کو طاقت کے بوتے دبارہی ہے جب کی جمہوری ملک میں حکومت کو آئینہ دکھانے کا حق ہر ایک کو ہے اور کا نگریس کارکنان اس کے لئے پابند عہد ہیں ہم کا نگریسی مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہے ہم حکومت کی ناکامی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو حکومت کو یاددلاتے رہیں گے

۔ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ جس طرح کانگریسی لیڈران کا ریاستی حکومت کی طرف سے مستقل استحصال کیا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے، ہم کانگریس کے کارکنان حکومت کے جبر کا شکار نہیں ہوں گے اور نہ ہی وہ حکومت کے تکبر اور عوامی مفاد کے خلاف جھکیں گے اور ہم اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔اس موقع پر شہر کانگریس کمیٹی کے صدر، سوربھ شکلا، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیویر سنگھ، وشال سنگھ حکم، مفتی ہاشم مہندی، ریاض احمد، محمد عارف، جئے منگل یادو، شاہنواز خان، بنٹی سنگھ پرمود یادو، لال پرتاپ سنگھ، زلفی خان وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad