تازہ ترین

منگل، 14 جولائی، 2020

سی بی ایس ای بورڈ انٹر میڈیٹ کے نتیجے:دیوبند کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی عمدہ کارکردگی

دیوبند ،دانیال خان۔(یو این اے نیوز 14جولائی 2020) )سی بی ایس ای کے اعلان کردہ انٹرمیڈیٹ کے نتیجے میں دیوبند علاقہ کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دون ویلی پبلک اسکول کے کامرس اسٹریم کے طالب علم ہرش گابا نے 99.2 فیصد نمبر حاصل کرکے دیوبند ٹاپررہے اور ضلع میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔دون ویلی اسکول کی پرنسپل سیما شرما نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ سو فیصد رہا ہے۔ 

ہرش گابا نے کامرس اسٹریممیں 99.2 فیصدنمبرات حاصل کر اسکول میں پہلا،چیتنیہ گردھر نے  97.8 فیصد نمبرات حاصل کر دوسرا ور سائنس اسٹریم کی شیوانی شرما نے 97.2 فیصدنمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسکول کے چیئرمین راجکشور گپتا اور انوراگ سنگھل سمیت کالج اسٹاف نے پاس ہونے والے طلباء و طالبات کو مٹھائیاں کھلاتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی۔ مظفر نگر روڈ پر واقع دون ہلس اکیڈمی کارزلٹ 98 فیصد رہا۔ اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر پردیپ ورما اور ڈائریکٹر تنوراج ورما نے بتایا کہ محمد ملک نے 94.2 فیصد،نندنی سینی نے 91.9 فیصد اور عبدالصمد نے 90.2 فیصد نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 

سرودیا گیان پبلک اسکول کے منیجر ہرپرساد سینی اور پرنسپل روپیش سینی نے بتایا کہ اسکول کارزلٹ سو فیصد رہا ہے۔ پروین سینی نے 97.2 فیصد نمبر لے کر پہلی، پیوش تیاگی نے 93.6 فیصد نمبر لے کردوسری اور انشو پنوارنے 89 فیصد نمبر لے کر اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ بینیسن اسکول کے پرنسپل محمد عاقل نے بتایا کہ ادیتی سینی 91.4 فیصد نمبر لاکر اسکول میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ 

جبکہ دیپکا سینی اور کلثوم صدیقی 87 فیصدنمبرات کے ساتھ دوسرے اورطوبہ مرتضیٰ نے 82.4 فیصد نمبر لیکر تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔وہیں آر کے پبلک اسکول کے پرنسپل اے کے سنگھ نے بتایا کہ آدتیہ پرتاپ سنگھ 90.2 فیصدنمبرات کے ساتھ پہلے، پرنس پرتاپ 90 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرے اور چرن جیو رانا نے تیسرا مقام حاصل کیا۔اس موقع پر اسکول کے  چیئرمین راجیش چوہان اور ڈاکٹر کلدیپ رانا نے بچوں کو مبارکباد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad