تازہ ترین

پیر، 27 جولائی، 2020

کنہواں گاؤں میں پولیس نے لاٹھی چارج کرکے کیا بر بریت مظاہرہ

لوگوں کے احتجاج اور اعلی حکام کے دباؤ کے بعد تھانہ انچارج نے مانگی معافی
سیتامڑھی/احمد علی صدیقی(یواین اے نیوز27جولائی2020) الجامعۃالعربیہ اشرف العلوم کنہواں سے متصل طیب چوک پر بار بار ہورہے سڑک حادثے کے بعد کچھ نوجوانوں نے بجلی کا ستون رکھ کر اسپیڈ بریکر بنا دیا تاکہ آئندہ کبھی کسی حادثہ کا شکار نہ ہو، اسی سڑک پر  بیلا تھانہ انچارج اشوک کمار جب گشت پر نکلے تو وہ اسپیڈ بریکر دیکھ کر غصہ میں آپے سے باہر ہوکر وہاں پر موجود، عبد الغفار ولد مسلم نداف

نامی بے قصور نوجوان کو بغیر کسی تفتیش کے لاٹھی چارج کرکے شدید زخمی کر دیا، جیسے ہی یہ خبر گاؤں کے مکھیا جناب غلام مجتبی جیلانی، ضلع پارشد صغیر شاہ اور مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنوں اور گاؤں کے لوگوں تک پہونچی تو ان لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک جام کردیا

 جیسے ہی خبر  اعلی حکام،( ایس پی، ڈی ایس پی، اس ڈی او )تک پہونچی تو بلا تاخیر سرسنڈ سے انسپکٹر جناب فاروق حسن کو موقع پر بھیج کر معاملہ کی تفتیش کرنے کا حکم دیا، ، تھانہ انچارج اشوک کمار نے انسپکٹر، مکھیا، ضلع پریشد اور گاؤں والوں سے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ کر اظہارِ ندامت کیا اس موقع پر گاؤں کے مکھیا غلام مجتبی جیلانی صاحب، ضلع پریشد صغیر شاہ، عبد القیوم، منے صدیقی، شعیب عالم، مصلح الدین وغیرہ موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad