تازہ ترین

بدھ، 8 جولائی، 2020

سینکڑوں ضرورت مندوں میں غلہ اجناس کٹ تقسیم کیا گیا

   آنند نگر مہراج گنج ۔عبید الرحمن الحسینی۔(یو این اے نیوز 9جولائی 2020)قطر الخیریہ ایک عالمی رفاہی تنظیم ہے جو اس وقت ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر انسانی خدمت انجام دے رہی ہے۔یہ عمل ویسے تو پورے سال جاری رہتا ہے مگر آج کل کورونا جیسی بیماری کے دور میں دنیا بھر میں جنگی پیمانے پر وہ اپنے رفاہی کاموں کو انجام دےنے میں مشغول ہے ،اسی مقصد کے تحت مورخہ ٥جولائی ٢٠٢٠؁ء بروز اتوار صبح ١١/ بجے اقرا ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنکل فاؤنڈیشن ہتھیا گڈھ مہراج گنج کے زیر اہتمام ''قطر الخیریہ،، کے تعاون سے چار سو سے زائد خط افلاس سے نیچے زندگی گذارنے والے کنبوں کے درمیان تقسیم اشیاء خوردنی کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا،جسکی سرپرستی گائڈنس ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے ceo ( چیف ایگزکٹیو آفیسر) شیخ عبد الماجد ندوی نے کی جبکہ اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں مفلوک الحال لوگوں کے درمیان تقسیم'' اجناس کٹ،، کا عمل ادارے کے مہتمم مولانا محی الدین ندوی مولانا شاہد علی ندوی مولانا فضیل رحمانی ، مولانا جاوید احمد قاسمی کی مشترکہ کاوشوں سے بہ حسن وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچا۔

    اقرا فاؤنڈیشن ہتھیا گڈھ کے سربراہ اعلیٰ حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ ہم شکر گزار ہیں مولانا شاہد علی ندوی اور انکے جملہ رفقاء کار بالخصوص محترم جناب شیخ عبد الماجدندوی اور مولانا فضیل احمد رحمانی کے ،جن کی خصوصی توجہات سے آج سینکڑوں غرباء میں اشیاء خوردنی کی تقسیم ممکن ہوسکی۔

    ادارے کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی نے کہا کہ آج انسان پوری دنیا میں پریشان ہے۔کورونا نے نظام زندگی کے ساتھ ساتھ معاشی حالت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ایسی مصیبت کی گھڑی میں دنیا بھر میں تمام غیر سرکاری تنظیمیں، چیریٹی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم بھی حتی المقدور اس میدان میں آگے بڑھ کر محتاجوں کی مدد کر یں ، یہ بہترین عبادت شمار ہوگی۔

    اس موقع پر نجاب الدین سابق پردھان،ڈاکٹر نسیم احمد ، محمد اسلم خان، ایڈوکیٹ ظہیر الحسن ،ماسٹر لیاقت علی، عزیز اللہ، مفتی احسان الحق قاسمی، مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانا شکراللہ قاسمی، کمال الدین، محمد صابر، علیم اللہ، مولانا محمد سعید قاسمی، ماسٹر محمد عمر خان،فیض احمد وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad