تازہ ترین

جمعرات، 2 جولائی، 2020

صحیح صحیح پیسہ نہ گن پانے سے لڑکی نے شادی سے کیا انکار ،پولیس والوں پر پتھراؤ ،پولیس خاتون زخمی

بہار۔(یو این اے نیوز 2جولائی 2020) تھانہ علاقہ کے  سوہرول  گاؤں میں شادی کرنے گئے دولہا سمیت سات براتیوں  کو لڑکی والوں نے یرغمال بنا لیا،  مغویوں کو بازیاب کرانے گئی  پولیس پر بھی پتھر سے حملہ کردیا گیا۔  جس میں پولیس کی کار کا شیشہ ٹوٹ گیا۔  ایک خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوگئی۔ 

 جس کا علاج بینی پٹی پی ایچ سی میں چل رہا ہے۔  تھانہ انچارج مہیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ جئے پرکاش شاہ کی شادی  بینی پٹی تھانہ کے سوہرول گاؤں کے شیو چندر کی بیٹی  شادی 29 جون کو ہونی تھی ، دروازے پر باراتیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔  دولہا کو سست دیکھ کر خواتین نے موٹی بدھی ہونے کا امکان ظاہر کیا، پھر اسے چند روپئے گننے کے لئے دیا گیا جسے  دولہا ٹھیک سے گن نہی پایا   ذہن سے معذور لڑکے سے ، لڑکی نے شادی کرنے سے انکار کردیا ، دولہا سمیت سات باراتیوں کو یرغمال بناکر شادی میں خرچ ہوئے 2لاکھ پچاس ہزار روپے کی مانگ کرنے لگے ۔  دو دن سے یرغمال بنائے رکھنے کی اطلاع دولہا کے بھائی اوم پرکاش شاہ  بینی پٹی پولیس اسٹیشن کو دی۔  

اطلاع پر پولیس تھانہ افسر مہیندر کمار سنگھ ایس آئی سبھاش مشرا اور دیگر پولیس دستے بدھ کے روز دو گاڑیوں پر بچی کے گھر پہنچ کر یرغمال بنائے ہوئے ہوئے سبھی لوگوں کو آزاد کرالیا ،  اس دوران کچھ لوگ  پولیس پر پتھراؤ کردیا پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ دولہا کے بھائی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔  ساتھ ہی پولیس کے بیان پر بھی مقدمہ چلایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad