تازہ ترین

جمعہ، 31 جولائی، 2020

کرناٹک میں ٹیپو سلطان ؒ کی تاریخ کو نصابی کتابوں سے ہٹایاجا نانا قابل برداشت ہے۔ ایس ڈی پی آئی

منگلور(یواین اے نیوز31جولائی2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کرناٹک شاخہ کے ریاستی صدر الیاس محمد نے منگلور ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ وبا کی وجہ سے کرناٹک میں ٹیپو سلطان ؒ کی تاریخ کو ساتویں جماعت کے نصاب کتاب سے ہٹایا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے اور اقدام کی ایس ڈی پی آئی سخت مذمت اور مخالفت کرتی ہے۔ریاست کے عوام ریاستی حکومت کے اس طرح کے فرقہ وارانہ فیصلے کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے کویڈ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول کے کام کرنے کے دنوں میں کمی کی وجہ سے نصابی کتابوں سے کچھ نصابات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیپو سلطان سے متعلق اسباق کو کتابوں سے نکال دیا گیا ہے۔ 

الیاس محمد تمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کافی عرصہ سے ٹیپو سلطان کی مخالفت کررہی ہے اور اب موجودہ کویڈ بحران کے تناظر میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کا ریاستی حکومت غلط استعمال کررہی ہے۔ ٹیپو سلطان کے اسباق کو نصابی کتابوں سے نکال کر تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کے اپنے خفیہ ایجنڈے پر بی جے پی کام کررہی ہے۔ ٹیپو سلطان ایک بہادر مجاہد آزادی تھے۔ آبپاشی میں انقلاب لانے والے، دنیا کا پہلا میزائیل مین،بابائے راکٹ ٹکنالوجی، ملک کے بے مثال محب وطن اور سماجی ہم آہنگی کے مسیحا تھے۔ٹیپو نہ صرف ہماری ریاست بلکہ قوم کیلئے بھی باعث فخر ہیں۔ یہاں تک کہ امریکہ اور یوروپ میں بھی ٹیپو سلطان کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مطالعہ کا موضوع ہیں۔ ٹیپو سلطان کو دنیا کے مختلف ممالک میں ایک خصوصی اعزاز دیا گیا ہے۔ 'ناسا'میں ٹیپو سلطان کو راکٹ سائنس میں ان کی شراکت کیلئے خصوصی طور پر اعزاز سے نوازاگیا ہے۔

 تاہم، کرناٹک حکومت اپنی فرقہ وارانہ ذہنیت کی وجہ سے ٹیپو سلطان سے متعلق سبق کا نصابی کتابوں سے نکال کر کرناٹک کی سرزمین اور بہادری کی تاریخ کو کالا کررہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر الیاس تمبے نے اختتام میں کہا کہ کرناٹک کے عوام کو یہ جاننا ہوگا کہ ریاستی بی جے پی حکومت آئین ہند، سیکولرازم اور جمہوریت وغیرہ سے متعلق نصاب کو بھی نصابوں کتابوں سے نکالنے کا مذموم منصوبہ بنارہی ہے۔ ہندوتوا کے ماننے والے جو آئین ہند کی تشکیل میں شریک نہیں ہیں اب وہ تاریخ کو مسخ کرکے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے من گھڑت کہانیاں پھیلا رہے ہیں اور کرناٹک کی عز ت کو پامال کررہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ریاستی سکریٹری اشرف ماچار، ریاستی سکریٹریٹ اراکین اکرم حسن، جلیل کرشناپورا اور ضلعی رکن اقبال بلارے شریک رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad