تازہ ترین

جمعرات، 9 جولائی، 2020

بریکنگ نیوز ،کانپور دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ وکاس دوبے اججین سے گرفتار یوگی پولیس اججین روانہ

اترپردیش ۔(یو این اے نیوز 9جو لائی 2020)کانپور کے چوبے پور کے  وکرو  گاؤں میں 8 پولیس اہلکاروں کو  دہشت گردانہ حملے میں موت کی نید سلا دینے والا ماسٹر مائنڈ  وکاس دوبے  اججین کے مہا کال مندر سے گرفتار ہوگیا ہے اترپردیش کے   چیف سیکریٹری ایونش اوستھی نے اس بات تصدیق سرکاری طور پر کردی ہیکہ  اسے  گرفتار کیا جا چکا ہے  مہا کال  مندر پولیس اسٹیشن میں وکاس ڈوبے نے سرنڈر کیا ہے  فی الحال اججین کے فرگنج تھانے سے  اسے گمنام جگہ لے جایا گیا ہے. اب یوپی پولیس کی ایک ٹیم  اججین کےلئے روانہ ہوچکی ہے  معلوم رہے اسے بدھ کو ، فریدا آباد میں دیکھا گیا تھا، لیکن وہ اججین کیسے پہنچ گیا اس بابت پوچھ تاچھ چل رہی  ہے.

 مہاکال مندر نے پہنچ کر چلانے لگا میں ہوں وکاس دوبے، اس کے بعد وہاں پر موجود فری گنج  پولیس نے اسے گرفتار کیا  جس کے اترپردیش پولیس کو اسکی گرفتاری کی جانکاری دی گئی. اس کی گرفتاری کی ایک تصویر بھی اترپردیش پولیس کو بھیجی گئی ، جسکی یوپی پولیس نے تصدیق کیا کہ یہی وکاس دوبے ہے۔ بڑا سوال آخر اججین کیسے پہنچا وکاس دوبے ؟

 بدھ کو فرید آباد اور این سی آر  میں لوکیشن ملنے کے بعد آخر وہ اججین کیسے پہنچا یہ ایک بڑا سوال ہے  تاہم، اب اججین پولیس وکاس دوبے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے .اترپردیش پولیس کے پہنچتے ہی  اسکے ٹرانزٹ  ریمانڈ کی کارروائی جلد کی جائے گی. امید ہے کہ اججین پولیس تھوڑی دیر میں اس کا خلاصہ کریگی  کی وہ یہاں کیسے پہنچ گیا . چوبے پور میں 8 پولیس اہلکار کو ہلاک، کرنے والا دہشت گرد وکاس دوبے کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے  قتل عام کے بعد سے، فرار دہشت گرد وکاس دوبے  کو گرفتار کرلیا گیا ہے. 
فوٹو :اججین پولیس حراست میں دہشت گرد وکاس دوبے

اس کے حواری ایک ایک کرکے مار جارہے ہیں ۔ ہمیر پور میں رائٹ ہینڈ  امردوبے  کو مار نے کے بعد ، جمعرات کو ایس ٹی ایف، نے اسکے دو خاص حواری پربھات  مشرا   اور پروین عرف بووان دوبے کو کانپور  اور اٹاوہ میں.مار گرایا  2 جولائی کی رات  پولیس ٹیم پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد سے، پولیس نے ابھی تک ان کے گروہ کے پانچ افراد کو ہلاک کیا ہے، جبکہ خاکی سے غداری کرنے والے   3 پولیس اہلکار سمیت کئی دیگر  پولیس کی حراست میں ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad