تازہ ترین

اتوار، 2 اگست، 2020

ایچ ٹی لائن کا تارٹوٹنے کے بعد کرنٹ کی زد میں آکر چار مویشیوں کی موقع پر ہی موت

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز2 اگست2020)ایچ ٹی لائن کا تارٹوٹنے کے بعد کرنٹ کی زد میں آکر چار مویشیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی،گاوں کے باشندگان کے ذریعہ بجلی محکمہ کے افسران کو مسلسل فون کر اطلاع دینے کے بعد بھی بجلی گھر سے بجلی سپلائی بند نہیں کی گئی جس کے سبب آس پاس کے گھروں میں بھی کرنٹ پھیل گیا اور لوگوں میں افرا تفری کا ماحول بن گیا۔سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر نے گاو ¿ں پہنچ کر بجلی محکمہ کے افسران فون پر بات کر متاثرہ کسان کو مالی مدد فراہم کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق دیوبند تحصیل کے گاو ¿ں تھیتکی کے رہنے والے محبوب ولد رفیق کے گھر پر دیر رات ایچ ٹی لائن کا تار ٹوٹکر گر گیا

 جس کی زد میں آنے سے اس کے چار مویشیوں کی موت ہو گئی ساتھ ہی آس پاس کے گھروں میں بھی کرنٹ پھیل گیا،غنیمت یہ رہی کہ کوئی بھی فرد کرنٹ کی زد میں نہیں آیا ورنا بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔گاو ¿ں والوں کا الزام ہے کہ مسلسل فون کئے جانے کے باوجود بھی بجلی محکمہ کے افسران و ملازمین نے نہ تو بجلی سپلائی کو بند کرایا اور نہ ہی ان کا فون ریسیو کیا۔اطلاع ملتے ہی گاو ¿ں پہنچی پولیس نے بجلی محکمہ کے افسران کو ہڑکاتے ہوئے بجلی سپلائی بند کرائی،وہیں گاو ¿ں پہنچی سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر نے متاثرہ کنبہ سے بات کر انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے بجلی محکمہ کے افسران سے فون پر بات کر متاثرہ کسان کو معاوضہ دئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad