تازہ ترین

ہفتہ، 8 اگست، 2020

جامعہ مظاہرعلوم کے امین عام مولاناشاہدالحسنی کی اہلیہ ومولاناانعام الحسنؒ(حضرت جی)کی صاحبزادی شیخ زکریاکی نواسی محترمہ صادقہ کے انتقال پرتعزیت

مظفر نگر:شاہدحسینی(یواین اے نیوز 8اگست2020)جامعہ مظاہرعلوم کے امین عام مولاناشاہدالحسنی کی اہلیہ ومولاناانعام الحسنؒ(حضرت جی)کی صاحبزادی شیخ زکریاکی نواسی محترمہ صادقہ کے انتقال پرتعزیت وایصال ثواب کاسلسلہ جاری ہے آج جمعیة علماء ضلع مظفرنگرکے نائب صدرحاجی عزیزالرحمٰن کی رہائش گاہ پرائمہ و علماء کے اجتماع کے ساتھ تعزیت اور ایصال ثواب کااہتمام کیاگیااس موقع پر حاجی عزیزالرحمٰن نے کہاکہ محترمہ بڑی نسبت سے وابستہ تھیں علمی خاندان سے ان کاتعلق بذات خود نیک صوم وصلوٰة کی پابند تھیں

 ایسے نیک لوگوں کاہمارے درمیان سے چلے جانابطورخاص علمی حلقے کے لئے ایک بڑانقصان ہے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔تعزیتی پروگرام میں مفتی نوشاد امام مدینہ مسجد جی ٹی روڈ مفتی مجیب الرحمن قاسمی عزیزی  مولانا نوشاد مدینہ مسجد لدھاوالامفتی دانش قاسمی مولانا عمران امام چوڑی گلی مسجد مفتی یوسف امام مسجد نبی کریم قاری ضیاء الرحمٰن  قاری مبین سیفی ماسٹرعمرفاروق خلیل الرحمن وغیرہ موجود رہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad