تازہ ترین

جمعہ، 7 اگست، 2020

وعدہ کرو تم مجھے دوبارہ تعمیر کرو گے؟

 حمزہ اجمل جونپوری  میں تمہاری ماں جیسی ہوں میری عزت کو ہندو بنیوں نے اپنے ہاتھوں سے تار تار کیا میری عظمت کے مینار گرائے گئے میری خوبصورتی (گنبد) کو توڑ دیا گیا میری آنکھوں کے سامنے میری دیواروں کو چاک کر زمین بوس کر دیا گیا میری اینٹ کو ریت بنا دیا گیا میرے ساز و سامان و میری آلائش کے سامان کو آگ کے حوالے کر دیا گیا میری زمین سے نمازیوں کو بے دخل کر دیا گیا مجھ سے وہ بزرگ جوان اور بچے چھین لئے جو ہر وقت اللہ کا ذکر میرے دامن میں بیٹھ کر کرتے تھے

 جو میری گود میں بیٹھ کر دعا کرتے تھے ان سب کو ظالموں نے چھین لیا وہ درد ناک گھڑی آنے والی ہے جب میری جگہ بت پرستی لے لے گی جب میری جگہ 360 نا پاک بت رکھے جائیں گے جب میری جگہ نا پاک ہندواپنا مسکن بنا لیں گے جب میری جگہ نجس پنڈت بیٹھ کر من گھڑت پوجا پاٹھ کریں گے 

لیکن دکھ کی بات یہ کہ جنہیں میں اپنا محافظ سمجھتی تھی جنہیں میں اپنا رکھوالا سمجھتی تھی جنہیں میں اپنا رہبر سمجھتی تھی وہ صرف مذمت اور احتجاج تک ساتھ دیے۔انہوں نے دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش نہیں کی انہوں نے عدالتوں کے چکر لگائے جب کہ انہوں نے اطلاق ثلاثہ پر منھ کی کھائی تھی پھر بھی فخر سے بولے جا رہے تھے ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔

لیکن میرے بیٹوں میری نوجوان نسلوں میرے دین کے سچے علم برداروں میرے حقیقی محافظوں میری عظمت کے نعرے بلند کرنے والوں میری عزت کی خاطر اپنا سب کچھ لٹانے کے لئے تیار رہنے والوں!وعدہ کرو مجھ سے مجھے پھر سے سرکاری ملوں کے سہارے کے بغیر تعمیر کرو گے
وعدہ کرو مجھ سے میرا حسن مجھے لوٹاوگے؟وعدہ کرو مجھ سے میری عظمت کے سکے پھر سے چلیں گے؟
وعدہ کرو مجھ سے میرے میناروں سے پھر سے اللہ اکبر کی صدا بلند ہو گی؟وعدہ کرو مجھ سے میرے دامن میں پھر سے نماز پڑھو گے؟

وعدہ کرو مجھ سے میری گود میں پھر سے ذکر کرو گے؟وعدہ کرو مجھ سے ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچاو گے؟
وعدہ کرو مجھ سے تم دور دراز سے چل کر آو گے میری بازیابی کے لئے؟وعدہ کرو میرے لئے اپنی جان دے دو گے؟
وعدہ کرو مجھ سے اپنی دولت کو میرے لئے پانی بہا دو گے وعدہ کرو مجھ سے میرا سر پر دوپٹہ (چھت) رکھو گے؟وعدہ کرو مجھ سے مجھے کتابوں دفن نہیں کرو گے؟وعدہ کرو مجھ سے مجھے ہمیشہ اسلام کا سرمایہ سمجھ کر باقی رکھو گے؟
وعدہ کرو میری عظمت میری شان میرا تقدس لوٹا دو ائے مسلمانوں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad