تازہ ترین

جمعرات، 13 اگست، 2020

بجلی محکمہ کے افسران پر مسلم خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی اور عصمت دری کی کوشش کا الزام

دیوبند ،دانیال خان۔(یو این اے نیوز 13 اگست2020) شہر کے محلہ بیران کے رہنے والے ایک شخص نے بجلی محکمہ کی ٹیم کے ممبران پر بجلی چیکنگ کے نام پر گھر میں گھس کر اسکی اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی اور عصمت دری کی کوشش کئے جانے کا الزام لگایا ہے،متاثرہ شوہر نے ایس ایس پی سے انصاف کی فریاد کرتے ہوئے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے

۔تفصیلات کے مطابق بجلی محکمہ کی ٹیم نے پیر کے روز صبح کے وقت محلہ دگڑا بیریان میں بجلی چیکنگ مہم چلائی تھی جس میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کئے جانے کو لیکر دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف کوتوالی میں تحریر دی تھی،محلہ بیریان کے ارشد نے ایس ایس پی کو ارسال کردہ مکتوب میں بتایا ہے کہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب اس کے گھر میں بجلی محکمہ کے جے ای وجے کمار،جے ای نتیش کمار اور پرائیویٹ لائن مین و معاہدہ ملازم محمد یعقوب تین دیگر لوگوں کے ساتھ گھس آئے،

جب اس کی اہلیہ نعیمہ نے کہا کہ وہ گھر میں اکیلی ہے اس لئے سبھی لوگ باہر چلے جائیں،الزام ہے کہ ملزمان نے اس کی بات کو در گزر کرتے ہوئے غلط نیت سے اس کو پکڑ لیا اور اس کے کپڑے پھاڑ دئے،جب اس نے مخالفت کی تو ملزمان نے اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی،شور شرابہ ہونے پر ملزمان اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے نکل گئے۔متاثرہ نے ایس ایس پی کو ارسال کردہ مکتوب میں بتایا کہ کوتوالی میں شکایت کرنے کے باوجود بھی جب اسکی نہیں سنی گئی تو مجبور ہوکر اس نے ایس ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad