تازہ ترین

اتوار، 2 اگست، 2020

وزیر داخلہ امیت شاہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ، خود ٹویٹ کرکے دی جانکاری۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز2اگست2020)ملک میں جاری کورونا بحران کے بیچ ، وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ امیت شاہ نے خود ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں آگاہ کیا۔ امیت شاہ نے ٹویٹ کیا ، 'کورونا کی ابتدائی علامات کو دیکھ کر ، میں نے ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ مثبت آئی ہے۔ 

میری طبیعت ٹھیک ہے،لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر مجھے اسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے۔ میری گذارش ہے کہ آپ سب جو پچھلے کچھ دنوں میں مجھ سے رابطہ میں آئے ہیں ، براہ کرم خود کو الگ تھلگ کریں اور اپنی انکوائری کروائیں۔اپ کو بتادیں کہ اس وقت بھارت میں بہت تیزی سے کورونا وائرس بڑھ رہاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad