تازہ ترین

بدھ، 5 اگست، 2020

دہلی کے مختلف مسلم محلوں میں ہندوتواغنڈے حالات بگاڑنے کی کوشش میں۔

نئی دہلی،سمیع اللہ خان(یواین اے نیوز5اگست2020)خبریں آرہی ہیں دہلی کے فساد زدہ حساس علاقے شیو وِہار سے، جہاں پر رات کے وقت " جے شری رام " کے نعروں کے ساتھ ایک بھیڑ نے آبادیوں میں جلوس نکالا ہے، مدینہ مسجد کے پاس سے نعرے بازی کرتے یہ گزررہے ہیں، یہ یقینًا ہندوتوا کے جنونی غنڈے ہیں، جنہیں فوری طور پر سنجیدگی سے لینا ضروری ہے، پولیس کے گشت کی خبریں آرہی ہیں لیکن دہلی پولیس کو تو آپ جانتے ہی ہیں کہ شاہ جی کی کتنی وفادار ہے یہ پولیس! آج رام مندر کا بھومی پوجن ہونے کے بعد ایسی صورتحال کا انگیز ہونا نہایت تشویشناک امر ہے، ایکطرف مسلمان اپنی مسجد پر تاریخی ظلم کے باوجود صبروتحمل کا مظاہرہ کررہےہیں

 اور دوسری طرف کھلےعام ایسی دنگا بھڑکانے کی کوششیں،  لاکڈاون کے قوانین توڑ کر جب رام مندر میں وزیراعظم مودی پوجا کروا رہےہیں تو ان کے فسادی سَنگھی بھکت بھلا کیوں چپ رہیں گے، دیکھتے رہیے کہ ان فسادیوں پر کیا کارروائی ہوتی ہے؟ لاکڈاون میں جبکہ ہر طرح کے مذہبی اجتماع پر پابندی ہے فساد بھڑکانے والی ریلی نکلی ہے،  اور یہ سب بھڑکانے کے باوجود دیکھیے گا کہ صبر کی تلقین اور امن کی اپیلیں کون لوگ کرتےہیں! فساد کی بنیاد رکھ کر فسادات کو بھڑکانے والوں کے عزائم پر اگر ابھی سختی سے روک نہ لگائی گئی تو پھر نقصان ہوگا
 خبر سورس ویڈیو ملی گزٹ آفیشل سے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad