تازہ ترین

اتوار، 2 اگست، 2020

عرصوں تک بھلایا نہیں جاسکتاڈاکٹرمحب الحق کو،ڈاکٹرقائم الاعظمی علیگ

مئو(یواین اے نیوز2 اگست2020)شہزادہِ حضورشارح بخاری مولانا ڈاکٹرمحب الحق قادری گھوسی ضلع مئوکے سانحئہ ارتحال پر گہرے رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے مشہورومعروف قلم کار عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار ڈاکٹرمحمدقائم الاعظمی صاحب علیگ برجمن گنج مہراج گنج نے پریس ریلیز کرکے بتایا کہ ڈاکٹرصاحب ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے، حلقہ ءِ علماء حکماء ادباء کے علاوہ عوام وخواص میں بھی ان کی مقبولیت یکساں طور پر تھی، علیگڑھ سے، بی ایو ایم ایس کرنے کے بعد تقریباً 40 سالوں سے معالج کی حیثیت سے "دارالشفاء نامی کلینک گھوسی سے خدمت خلق کا فریضہ انجام دینے کےساتھ ساتھ ملی ورفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھےغرباء یتمامی کی امداد واعانت اور پیس پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری کے طور پر سیاسی امور میں قوم وملت کی ابتری حالت کو سدھارنے میں ملک کے کئی صوبوں میں اپنی چھاپ چھوڑی یہی وجہ ہے کہ ہر خاص وعام میں ہر دل عزیز تھے

مطب خانے پر علماء ادباءفضلاء سے تسلسل وتواتر کے ساتھ مخلتف موضوع پر گفت وشنید کرتے تھے، آپ اچھے قلم کار تھے  شگفتہ مزاج ملنسار ہونے کی وجہ سے کافی لوگ آپ سے مرعوب تھےصاحب تصانیف کثیرہ علامہ مفتی عبدالحکیم نوری بانی علامہ فضل حق اکیڈمی سدھارتھ نگر نے بھی کہا کہ ڈاکٹر صاحب کے رحلت سے حلقہ علم وادب سوگوار ہے، آپ کے متعلقین متوسلین، محبین، مخصوصین ایک  اچھے طبیب خوش مزاج و ملنسار علماء نواز سے محروم ہوگئے، یقیناََ ایسے جانکاہ حادثے سے ہمارے ذہن و قلب پر گہرے الم وافسوس کے اثرات مرتب ہوئے اسے عرصوں تک بھلایا نہیں جا سکتا،رب کی بارگاہ میں دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور انکی مغفرت فرماکے پسماندگان کو صبرجمیل اجر جزیل عطا فرمائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad