جون پور ،(یو این اے نیوز 14اگست 2020) نگر پنچایت کھیتاسرائے کے بھبنوٹی وارڈ کے رہائشی ایک نوجوان نے خود کو پھانسی دے کر اپنی جان لے لی،اطلاع ملنے پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا،اطلاع پر پہنچی پولیس نے معلومات حاصل کی ،مذکورہ وارڈ کا رہائشی شیوم (20) بدھ کی شام 5 بجے کے لگ بھگ اپنے کمرے میں چللے اور پلاسٹک کی رسی کے سہارے لٹکا ہوا پایا گیا،یہ اطلاع اہل خانہ کو اس وقت پہنچی جب گھر کی خاتون کسی کام کے لئے کمرے میں گئی تھیں۔
لاش کو لٹکا ہوا دیکھ کر ، چینج مار کر رونے لگی، چیخ و پکار کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے۔اس کے گھر میں اس کے صرف دادا دادی تھے،جب کہ والدین روزی روٹی کے تعلق سے پردیش میں تھے،مذکورہ نوجوان بھی والدین کے ساتھ تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر آیا ہوا تھا،فی الحال یہ واقعہ کن وجوہات کی بنا پرپیش آیا ہے،یہ لوگوں کی سمجھ سے بالاتر ہے۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تھا،جسکے بعد 20سالہ نوجوان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں