تازہ ترین

جمعہ، 7 اگست، 2020

محمد علی اکرم شاہ منی پور کے دوسرے مسلم آئی اے ایس افسر بنیں گے

منی پور(یو این اے نیوز7اگست 2020) کہتے ہیں کہ کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی، اسے منی پور کے نوجوان نونگزئی محمد علی اکرم شاہ نے سچ ثابت کردیا ۔یو پی ایس سی امتحان ۲۰۱۹ء کے نتائج منگل کو ظاہر کئے گئے۔اس فہرست میں منی پور کے نونگزئی محمد علی اکرم شاہ نے ۱۸۸؍ واں مقام حاصل کیا ہے۔ یہ کامیابی انہیں چوتھی کوشش میں ملی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ محمد علی نےاس باوقار امتحان میں کامیابی کے ساتھ ہی انوکھا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ وہ  اس مشکل ترین امتحان میں  کامیاب ہوکر منی پور کے دوسرے مسلم آئی اے ایس افسر ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق کہ محمد علی اکرم شاہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے) میں رہ کر یوپی ایس کی پڑھائی کی ۔  وہ یہاں ۲۰۱۷ء سے تیاری کررہے تھے اور یہ ان کا چوتھا اٹیمپٹ تھا جس میں کامیاب ہوئے۔  زی سلام کی رپورٹ کے مطابق محمد علی اکرم شاہ کے لئے یوپی ایس سی امتحان کامیاب ہونا ایک بڑا اور مشکل بھرا چیلنج تھا۔ وہ ۶؍ سال کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوا۔ ان کی والدہ خاتون خانہ ہیں۔ ایسے میں بڑے بھائی نے گھر کی کفالت کی ذمہ داری کو نبھایا ۔ ان کے بڑے بھائی سی آئی ایس ایف میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 نونگزئی محمد علی اکرم شاہ نے بتایا کہ ’’میری بنیادی تعلیم امپھال سے ہوئی، گریجویشن مکمل ہونے کے بعد میں ر ۲۰۱۷ء میں  دہلی آیا۔ یہاں جامعہ کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی میں رہ کر میں نے یوپی ایس سی کی پڑھائی کی ۔‘‘ معلوم ہوکہ  محمد علی  اس سے پہلے ۳؍بار اس امتحان میں شرکت کرچکے تھے لیکن ناکام رہے۔ یہ ان کا چوتھا اٹیمپٹ تھا اور بالآخر ان کی محنت رنگ لائی اور وہ نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ اچھے نمبرات حاصل کرتے ہوئے انہوں  نے ۱۸۸؍ویں رینک  حاصل کی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad