تازہ ترین

جمعرات، 13 اگست، 2020

ممتاز پی جی کالج میں تعزیتی جلسہ منعقد

لکھنؤ: آج ممتاز پی جی کالج،ڈالی گنج میں مجلس منتظمہ  کے سابق رکن  اور لکھنو یونیورسٹی کے پروفیسر مرحوم یونس نگرامی کی اہلیہ کے انتقال پر ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کالج  منتظمہ کے سینیر رکن جناب فضل الباری صاحب کی صدارت میں ہوا، اس موقعہ پرکالج کے کارگزار پرنسپل ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب نے تعزیت پیش کی، اور کہاکہ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند نیک سیرت و فرض شناس خاتون تھیں،ان کے سبھی افراد خانہ علمی اور ملی سرگرمیوں میں مشغول ہیں اور ان کے بیٹے ڈاکٹر عمار انیس نگرامی  انجمن اصلاح المسلمین کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

اس موقعہ پر صدر شعبہ عرب کلچر ڈاکٹر محمد سلمان خان ندوی نے مرحومہ کی روح کی تسکین کے لئے دعا کرائی اور بتایا کہ مرحوم یونس نگرامی کا ممتاز کالج سے  بڑا گہرا ربط تھا  عربی زبان کے پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک میں آپ کی بڑی مقبولیت تھی، اسی طرح ان کے تمام صاحبزادگان کا اس ادارہ سے گہرا ربط ہے، 

ممتاز پی جی کالج اس دکھ کی گھڑی میں سبھی متعلقین اور پسماندگان سے تعزیت پیش کرتا ہے، اس موقعہ پر کالج کا تدریسی و غیرتدریسی اسٹاف  موجود رہا اور دعاء کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے  اور پسماندگان ومتعلقین کو صبر جمیل عطاکرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad