تازہ ترین

بدھ، 5 اگست، 2020

ناجائز تعلقات کے شک کی بنیاد پر کئے گئے قتل کاپولس کپتان نے کیا ا نکشاف

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 5اگست2020)گزشتہ دنو بھوگاؤں کوتوالی حلقہ کے گاؤں نگلہ وچتر میں ایک خاتون اور ایک مرد کا سنسنی خیز قتل کا معاملہ سامنے آیا تھا۔آج مین پوری کے پولس کپتان اجے کمار پانڈے نے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے صحافیوں کے رو برو بتایا کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کیا  جاچکا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا  کہ بقیہ ملزمان  کے  48 گھنٹوں کے اندر گرفتار نہ کئے جانے پر ملزمان پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔گرفتار کئے گئے آج تینو ملزمان  کی  ضرور لکھا پڑھی کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے نے بدھ کے روز بھوگاؤں کوتوالی احاطہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ، نگلہ وچتر میں یکم اگست کو قتل کی گئی ایک خاتون (ریتولودھی) وسنجیو کمارعرف مٹرو کے کا قتل کیا گیاتھا۔معاملے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس قتل کے پس پشت معاشقی کا معاملہ تھا۔ قاتلوں کے ذریعہ ثبوت چھپانے کے مقصد سے دونوں کی لاشوں کو گاؤں کے قریبی علاقوں میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ دونوں مقتولوں کو گھر کے گورو اور دیگر ملزموں نے دوپٹہ سےگلا گھونٹ کر قتل کیا تھا۔ شواہد چھپانے کے لئے گور ونے اپنی بیوی کا موبائل بھی توڑ دیاتھا۔لیکن پولیس نے جائے وقوعہ سے موبائل برآمدکرلیاتھا۔

 بدھ کے روز ملزم گورواور رادھیشیام اور سمت مین پوری روڈ پر کھڑے ہوکر کہیں دور بھاگنے کی تیاری کر رہے تھے۔ تینوں ملزمان کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش میں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا دوپٹہ اور وہ موبائل بھی برآمد کرلیا ہے جو ملزم گورو نے شواہد چھپانے کی غرض سے توڑدیا تھا۔اس قتل کے کلیدی ملزم گورو نے بتایا کہ تقریبا ایک سال سے میری اہلیہ ریتو کے سنجیو عرف مٹرو کے درمیان ناجائز تعلقات و روابط تھے،ملزم گورونے مٹرو سے متعدد بار فون پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا تھا،اسی طرح راتوں میں جاگ جاگ کر وہ  سنجیو عرف مٹرو سے گفتگو کیا کرتی تھی،ملزم گورو نے کہا کہ میں نے  کئی مرتبہ دونوں کو سمجھایا مگر انہو نے  اپنی گفتگو جاری رکھی،گورو نے بتایا کہ میں نے  سنجیو کو یکم اگست کو  اسے سمجھانے کے لئےاپنے گھر بلایا اور کمرے میں لے گیا،اور ڈوپٹہ سے اس کا گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ملزم گورو کی اہلیہ جب یہ قتل کامنظر دیکھا تو اس نے گاؤں والوں کو اس قتل کی اطلاع دینے کی دھمکی دی۔

  تو وہ ا سکو بھی کمرے میں لیجا کرڈوپٹہ سے گلہ گھونٹ دیا،اس طرح  اس کی بھی موت واقع ہوگئی۔ اپنے چچا اور بھائیوں کی مدد سے ان دونوں کی لاشوں کو گاؤں کے ڈپٹی سنگھ اور  حاکم سنگھ کے گھروں کے پیچھے پھینک دیا،اور موبائل توڑ کر گھر میں ہی پھینک دیا۔ گورو نے بتایا کہ قتل کیس میں ان کے سگے چچا ہیم سنگھ نے بھی ان کیمدد کی تھی۔مفرور ملزم پر 25-25 ہزار کے انعام کا اعلان  پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے نے انسپکٹر انچارج  پہوپ سنگھ کو باقی ملزموں اور کلیدی ملزم گورو  کے چچا ہیم سنگھ کو 48 گھنٹوں کے اندر اندرگرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے 48 گھنٹوں کے اندر ملزمان کیگرفتاری نہ ہو نے پر 25-25 ہزار روپیہ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad