تازہ ترین

جمعرات، 13 اگست، 2020

بنگلورمیں ہوئی شان رسولؐ میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی! گستاخ رسول کو سزا نہ ملی تو ملک کے کروڑوں مسلمان احتجاج کریں گے: قائد الاحرار مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی

 لدھیانہ، 13/ اگست (محمد فرقان): گزشتہ دنوں کرناٹک کی دارالحکومت بنگلور میں ایک ایم ایل اے کے بھانجے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی شان اقدس میں کی گئی گستاخی کے بعد جہاں بنگلور کا پرامن ماحول خراب ہوا ہے وہیں پورے ملک کے مسلمانوں میں غضہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس معاملے پر ملک کی جنگ آزادی میں شامل رہی تنظیم مجلس احرار اسلام ہند کی جانب سے آج یہاں تاریخی جامع مسجد، لدھیانہ میں منعقدہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے قائد الاحرار و شاہی امام پنجاب حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ بنگلور میں شان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں کی گئی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

شاہی امام نے کہا کہ اگر جلد از جلد گستاخ رسول کو پکڑ کر سزا نہیں دی گئی تو ملک بھر کے کروڑوں مسلمانوں احتجاج کیلئے ایک ہی وقت سڑکوں پر آجائیں گے، کیونکہ یہ پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی عظمت کا معاملہ ہے، جس میں مسلمان کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ قائد الاحرار نے کہا کہ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم ہر ایک مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔ اپنے آقا نبی اکرمﷺ کیلئے مسلمان چاہے وہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا ہر کوئی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ 

شاہی امام نے کہا کہ حکومت اسکو کوئی عام معاملہ نہ سمجھیں۔تاریخ گواہ ہیکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمانوں کی تعداد کم ہو یا زیادہ لیکن گستاخ رسول کو کبھی برداشت نہیں کرتے۔ قائد الاحرار نے کہا کہ گستاخی کرنے والا کسی مذہب کا نہیں ہوتا کیونکہ کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذاہب کے پیشواؤں کی گستاخی کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ قائد الاحرار مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے دوٹوک کہا کہ بنگلور پولیس کی جانب سے گستاخ رسول کے سلسلے میں ہورہی کارروائی پر کڑی نگرانی ہوگی، اگر گستاخ کو پکڑ کر جلد از جلد کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا تو جمعہ کو احتجاج کا اعلان کردیا جائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad