تازہ ترین

بدھ، 12 اگست، 2020

کانگریس ایم ایل اے کے رشتے دار کی اشتعال انگیز پوسٹ پر عاشقان رسول کا پھوٹا غضہ، بنگلور میں تشدد ، دو ہلاک ، متعدد زخمی

بنگلور،اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 12اگست 2020) بنگلور میں منگل کی رات کانگریس کے ایم ایل اے کے رشتے دار کی سوشل میڈیا پر  استعال انگیز پوسٹ کرنے  پر تشدد بھڑک اٹھا۔  صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کو فائرنگ کرنا پڑی ، جس میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ، جبکہ 60 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 110 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

 ناراض لوگوں نے ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر حملہ کردیا جس پر ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 110 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔  معلومات کے مطابق ، مشتعل پوسٹ سے ناراض لوگوں نے پلاکیشی نگر کے ایم ایل اے اکھںنڈ سری نواس مورتی کے گھر پر حملہ کیا۔  شہر کے ڈی جی ہلی اور کے جی ہلی تھانہ  علاقوں میں کافی ہنگامہ برپا ہوا۔  جس کے بعد پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

 بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت نے بتایا کہ مبینہ فیس بک پوسٹ پر ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی کے علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔  اس دوران ایک ایڈیشنل کمشنر پولیس سمیت 60 کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
 کمشنر کے مطابق ، نوین جس پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ،اسکو کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور صورتحال پر قابو پانے کے لئے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی پولیس اسٹیشن کے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ فی الحال ، پورے بنگلور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

 وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔  ذرائع کے مطابق ، کانگریس کے ایم ایل اے اکھنڈ سری نواس مورتی کے رشتہ دار کی مبینہ اشتعال انگیز پوسٹ کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔  اس دوران شرپسندوں نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر بھی جمکر پتھراؤ کیا۔  واقعے کے وقت ایم ایل اے اپنی رہائش گاہ پر نہیں تھے۔

 پولیس نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن وہ تشدد پر بضد رہے  ناراض لوگوں نے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی کے مابین کافی ہنگامہ برپا کردیا ، جس کے بعد پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لئے فائرنگ کرنا پڑی۔  پولیس کی فائرنگ سے دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نوٹ اطلاع کے مطابق کانگریس ایم ایل اے کے بھانجے نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق نازیبا کلمات لکھا تھا جسے عاشق رسول کا غصہ پھوٹ پڑا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad