تازہ ترین

ہفتہ، 8 اگست، 2020

بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کابڑھتاہواخاندان بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کے قومی صدر کے حکم کے مطابق ڈاکٹر اسرار سیفی اترپردیش کے جنرل سکریٹری اترپردیش کی قیادت میں شامل کارکنوں کو تقرری خط دیا اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی

مظفر نگر:شاہدحسینی(یواین اے نیوز 8اگست2020) بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی مظفر نگر کی ایک میٹنگ محمد اسرار سیفی جنرل سکریٹری اترپردیش کی رہائش گاہ پر منعقدہوئی، جس کی صدارت ضلع صدرچودھری جسویندر سنگھ نے کی اور ڈاکٹر اسرار سیفی نے نظامت کے فرائض انجام دئے اسرارسیفی نے کہا کہ تنظیم کا مقصد کسانوں کے مفاد کے لئے جدوجہد کرنا ہے جہاں بھی کسانوں کی کوئی پریشانی ہوگی اس کے لئے تنظیم ہر ممکن جدوجہد کے لئے تیار ہے چودھری جسویندر سنگھ کرہیڈہ گاوں کے ضلع صدرنےکہا کہ کسانوں کو ملک میں ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں  لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کسان کمیشن بنائے۔

آج میٹنگ میں موجود ہر فرد کی رضامندی سے جس نے بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کی رکنیت لی۔اس کے علاوہ چودھری جسویندر سنگھ کو ضلع صدر کا عہدہ دے کر عزت دی۔ تمام عہدیدار وہاں موجود تھے۔ للیتا چودھری ضلع صدر مہیلا مورچہ منجو دیوی ضلع صدر شاملی مہیلا مورچہ ضلع نائب صدر شاہد نیتاضلع سنگھ ڈسٹرکٹ چیف جنرل سکریٹری۔ قانونی وکیل ایڈووکیٹ اکرام۔ ضلع خزانچی حاجی مہتاب خان۔ نفیس احمد ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج۔ شاہد حسینی اردو میڈیا انچارج۔ شمیم قصار مبشر نفیس عرفان تمام عہدیدار موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad