تازہ ترین

اتوار، 2 اگست، 2020

قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتا ہے:ڈاکٹر پربھات کمار

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز2 اگست2020)سماجی تنظیم بھارت وکاس پریشد کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کر کورونا مدت میں کوارنٹین سینٹروں پر بے لوث خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو اعزاز ی اسناد دیکر انکی حوصلہ افضائی کی گئی۔بی آر سی گنارسہ پر منعقدہ پروگرام میںاپنے صدارتی خطاب میں بلاک تعلیمی افسر ڈاکٹر پربھات کمار نے کہا کہ استاد علم کا سرچشمہ ہوتا ہے۔ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتاہے۔تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے، لاک ڈاون کے وقت جب لوگ اپنے گھروں میں قیدتھے ایسے میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اساتذہ نے بے خوف ہوکر عوامی خدمات کو انجام دیا ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے معروف ا دیب و قلم کارسید وجاہت شاہ نے کہا کہ کورونا مدت میں اساتذہ نے کوارنٹین مراکز میں ڈیوٹی اس انداز میں انجام دی ہے جیسے ایک باغبان ہر گھڑی اپنے پیڑپودوں کی نگہداشت میں مصروف رہتا ہے۔وویک تایل،ستویر چودھری،راجیش سنگھل،امت وششٹھ،ڈاکٹر سدھیر اور امت سونی نے مشترکہ طور پر کہا کہ پریشان کن حالات میں اساتذہ نے بے خوف ہوکر عوامی خدمات کو انجام دیا اور آج بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ایسے وقت میں ان کی حوصلہ افضائی کرنا اور انکا استقبال کرنا ضروری ہے۔ پروگرام میں دیپک تیاگی،پردیپ شرما،پنکج بھارتی،آنند شرما،توصیف احمد،محمد اسعد،پروین دھیمان،شیو کمار،احسان احمد،خورشید احمد،راکیش اپادھیائے، پنکج، سریندر،پرمود اوم ویراور ویپن اپادھیائے وغیرہ اساتذہ کو اعزاز ی اسناد دیکر انکی حوصلہ افضائی کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad