تازہ ترین

اتوار، 2 اگست، 2020

میسور شہر میں کورونا مثبت سے بڑھتی ہوئی اموات کی تعداد/ایس ڈی پی آئی کی جانب سے خوف زدہ نہ ہوں۔محتاط رہیں مہم کا آغاز

میسور(یواین اے نیوز2 اگست2020) میسور شہر میں کورونا وبا کے مثبت واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ شرح اموات بھی ریاستی اموات کی شرح کے مقابلے میں میسور شہر میں زیادہ ہی ہیں۔ اس کی روک تھام کیلئے اور کورونا سے متعلق لوگوں میں موجود خوف کو دور کرکے ان میں خو د اعتمادی پیدا کرنے کی غرض سے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے جانب سے 'کورونا سے خوف زدہ نہ ہوں، محتاط رہیں 'نعرے کے ساتھ عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ میسور شہر کے شانتی نگر کی مدنی مسجد کے سامنے مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وبا پھیلی ہوئی ہے اور حالیہ دنوں میں بھارت میں بھی کورونا کے مثبت واقعات حد سے تجاوز کررہے ہیں۔

 اسی طرح ریاست کرناٹک میں خصوصا میسور میں بھی سب سے زیادہ مثبت کیس دیکھنے میں آئے ہیں۔ اموات کی تعداد پر غور کریں تو ریاستی شرح اموات کی تعداد کے مقابلے میں میسور میں بہت زیادہ اموات ہورہے ہیں۔ اس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے پہلے ہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل آفیسرز سے بات چیت کی ہے تاکہ کورونا سے میسور میں ہونے والی ہلاکتوں کی حقیقت کی زیادہ سے زیادہ تصدیق کی جاسکے اور اس پر روک لگائی جاسکے۔ عبدالمجید نے کہا کہ ضلعی صحت حکام سے میسور شہر کے عوام کی جانب سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ کورونا مریضوں کا مناسب وقت پر مناسب علاج کیا جائے

 کسی بھی قسم کی بے ضابطگی نہ کی جائے اور یہ بھی مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر وں کو کسی کوتاہی کے بغیر اپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔حکومت سے ایس ڈی پی آئی اور عوام کا مطالبہ ہے کہ اس سے پہلے ہونے والی کورونا مثبت اموات کی اعلی سطح پر تحقیقات کی جائے۔ اس بیداری مہم کے افتتاحی پروگرام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر مولانا کلیم اللہ، ایس ڈی پی آئی اسٹیٹ کمیٹی ممبر امجد خان، پی ایف آئی کے ضلعی صدر صفی اللہ، ضلعی سکریٹری سلیمان، ایس ڈی پی آئی کے ضلعی قائدین ذکاء اللہ، رفعت، مولانا نورالدین، مولانا اکمل حفیظ، مبارک اور کارکنان موجود تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad