تازہ ترین

اتوار، 27 ستمبر، 2020

کراچی کے قریب وین حادثہ، 13 مسافر جھلس کر ہلاک


 حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر وین کو موٹروے پر حادثے کے بعد  آگ لگنے سے 13 مسافر جھلس کر ہلاک 6 زخمی ہو گئے ہیں۔


موٹروے پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سنیچر کو ایم نائن (M-9) پر نوری آباد کے قریب وین الٹنے کے باعث اس کی وائرنگ میں آگ لگ گئی جس نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔

6 زخمیوں کو نوری آباد ہسپتال روانہ کیا گیا ہے جن مین ایک بچہ شامل ہے۔ فوٹو: موٹروے پولیس


موٹروے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر کسی دوسری گاڑی کا کوئی پرزہ مسافر وین سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔


انھوں نے بتایا کہ ابھی تک کی معلومات کے مطابق آگے چلنے والی گاڑی کا بونٹ اڑ کر پیچھے آنے والی مسافر وین سے ٹکرایا جس سے ڈرائیور سے وین بے قابو ہو کر کچے میں الٹ گئی جس دوران اس میں آگ لگ گئی۔
آفتاب پٹھان کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


موٹروے پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہوئے زخمیوں اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ترجمان موٹروے پولیس تراب علی کے مطابق 6 زخمیوں کو نوری آباد ہسپتال روانہ کیا گیا ہے جن مین ایک بچہ شامل ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان میں اس قسم کے حادثے پہلے بھی ہو چکے ہیں، جن کی وجوہات میں سے کچھ ٹریفک قوانین کی urdu newsخلاف ورزی ہیں تو کچھ گاڑیوں کی ابتر حالت تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad