تازہ ترین

جمعرات، 17 ستمبر، 2020

بلڈانہ ضلع میں 18 ستمبر سے شروع ہورہے عوامی کرفیو کو ختم کیا جائے۔ ایم آئی ایم چکھلی

 چکھلی ضلع بلڈانہ/ذوالقرنین احمد(یواین اے نیوز 17ستمبر2020)ملک میں کورونا کا خوف اس طرح پھیلایا جا چکا ہے کہ عوام اس خواف سے اپنی رپورٹ آنے سے پہلے ہی خودکشی کر رہی ہے مارچ سے شروع ہونے والے کرفیو نے ملک کی معیشت اور غریب عوام کا برا حال کردیا ہے ہر طرح عوام پریشان ہے گزشتہ تین مہینوں کے لاک ڈاؤن میں جو نقصان ملک اور عوام کا ہوا ہے اس سے ابھی عوام باہر نہیں نکل پارہی ہے۔ اور اب جب مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کو ختم کردیا ہے لیکن مہاراشٹر ریاست میں اب بھی لاک ڈاؤن جاری ہے بلڈانہ ضلع میں پالک منتری ڈاکٹر راجندر شینگنے نے پورے ضلع میں عوامی کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

 جسے عوامی کرفیو کا نام‌دیا جارہاہے جو ۱۸ ستمبر سے ۲ اکتوبر تک جاری رہے گا یہ فیصلہ بغیر کسی غور و فکر کے لیا


گیا ہے جس میں غریب عوام کا خیال نہیں رکھا گیا اور نا ہی روز مزدوری کرنے والے افراد کا کوئی خیال رکھا گیا جن کا گھر روزانہ کی کمائی سے چلتا ہے۔ اس کرفیو کی چکھلی ایم آئی ایم نے مزمت کی ہے اور کرفیو کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے کہ ضلع کے پالک منتری ڈاکٹر راجندرجی شینگنے صاحب نے 15 ستمبر کو اپنی میٹنگ میں 18 ستمبر سے پورے ضلع میں عوامی کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیتے ہوئے ایسا لگتا پالک منتری نے عام محنتی عوام کے بارے میں سوچا ہی نہیں ہے۔ عام شہری ابھی تک پچھلے لاک ڈاؤن سے مستحکم نہیں ہوسکے ہیں۔ ماضی میں بہت سے چھوٹے اور بڑے تاجر متاثر ہوئے جب وہ اس پریشانی سے باہر نکلنا چاہتے ہیں لیکن اب ضلع بھر میں اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے، ان لوگوں پر بھیک مانگنے کی نوبت آسکتی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے جاری موسلا دھار بارش نے زندگی درہم برہم کردی ہے۔ 

ایم آئی ایم  نے یہ بھی مشورہ دیا کہ 15 دن کے عوامی کرفیو کے اعلان کے بجائے ماسک کا استعمال، سوشل ڈسٹنسنگ کی پابندی کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہئے، اور بازار کے وقت کو پہلے کے مطابق کم کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔.عوامی کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ضلع کی تمام ایجنسیوں کی طرف سے عدم توجہی کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اس لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کیلے تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کیا گیا ہے میمورنڈم دیتے وقت ایم آئی ایم سٹی صدر منورورصاحب کے ہمراہ چکھلی سٹی سیکرٹری شعیب جمعدار، عبد النوید، شیخ عمران وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad